(۷۱۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ : الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ سِیرِینَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ : بَایَعَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَرَأَ عَلَیْنَا {أَنْ لاَ یُشْرِکْنَ بِاللَّہِ شَیْئًا} وَنَہَانَا عَنِ النِّیَاحَۃِ فَقَبَضَتِ امْرَأَۃٌ یَدَہَا قَالَتْ : أَسْعَدَتْنِی فُلاَنَۃُ أُرِیدُ أَنْ أَجْزِیَہَا فَمَا قَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- شَیْئًا فَانْطَلَقَتْ فَرَجَعَتْ فَبَایَعَہَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ بِہَذَا اللَّفْظِ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]
(٧١٠٤) ام عطیہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم پر یہ آیت پڑھی { أَنْ لاَ یُشْرِکْنَ بِاللَّہِ شَیْئًا } اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع کیا تو ایک عورت نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور کہا : فلاں عورت نے میرے ساتھ نیکی کی ہے، میں چاہتی ہوں کہ اسے بدلہ دوں تو آپ نے اسے کچھ بھی نہ کہا ۔ سو وہ چلی گئی، پھر آئی اور اس نے بیعت کی۔