hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7106

.

سنن البيهقي

7106
Sunan Al Bayhaqi
(۷۱۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ حَفْصَۃَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ : بَایَعَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((لاَ تُشْرِکْنَ بِاللَّہِ شَیْئاً))۔ وَنَہَانَا عَنِ النِّیَاحَۃِ فَقَبَضَتِ امْرَأَۃٌ یَدَہَا فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ فُلاَنَۃَ أَسْعَدَتْنِی وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أَجْزِیَہَا۔ فَلَمْ یَقُلْ شَیْئًا فَذَہَبَتْ ، ثُمَّ رَجَعَتْ یَعْنِی فَبَایَعَہَا قَالَتْ : فَمَا وَفَتْ مِنَّا امْرَأَۃٌ إِلاَّ أُمُّ سُلَیْمٍ وَأُمُّ الْعَلاَئِ وَابْنَۃُ أَبِی سَبْرَۃَ امْرَأَۃُ مُعَاذٍ أَوِ ابْنَۃُ أَبِی سَبْرَۃَ وَامْرَأَۃُ مُعَاذٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ہَکَذَا وَلَیْسَ فِیہِ أَنَّہُ اسْتَثْنَی لَہَا مَا أَرَادَتْ بَلْ فِیہِ : أَنَّہُ لَمْ یُجِبْہَا إِلَی ذَلِکَ حَتَّی رَجَعَتْ فَبَایَعَہَا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٧١٠٥) ام عطیہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (لاَ تُشْرِکْنَ بِاللَّہِ شَیْئاً ) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نوحہ کرنے سے منع کیا تو ایک عورت نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا اور وہ کہنے لگی : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! فلاں عورت نے میرے ساتھ بھلائی کی سو میں اسے بدلہ دینا چاہتی ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کچھ بھی نہ کہا۔ وہ چلی گئی، پھر وہ واپس آئی اور بیعت کی ۔ فرماتی ہیں : ہم میں سے ام سلیم ‘ ام علاء ‘ اور ابی سبرہ کی بیٹی معاذ کی بیوی یا فرمایا : ابی سبرہ کی بیٹی اور معاذ کی بیوی نے اس عہد کو پورا کیا۔
امام بخاری نے اپنی صحیح میں مسدد سے اسی طرح نقل کیا ہے، اس میں یہ نہیں کہ اس نے اس کا استثناء کیا جو اس کا ارادہ تھا، بلکہ اس میں یہ ہے کہ انھوں نے جو اب نہ دیا حتیٰ کہ واپس پلٹیں اور بیعت کی۔