hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7126

.

سنن البيهقي

7126
Sunan Al Bayhaqi
(۷۱۲۵) ام سلمہrفرماتی ہیں کہ میں نے نبیeسے سنا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں کہ اسے مصیبت آئے اور وہ وہ بات کہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے ، یعنی إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ اور اللَّہُمَّ أْجُرْنِی فِی مُصِیبَتِی وَأَخْلِفْ لِی خَیْرًا مِنْہَا مگر اللہ سبحانہ اسے اس سے بہتر عطا کرتا ہے۔فرماتی ہیں: جب ابو سلمہ فوت ہوئے تو میں نے کہا: کوئی مسلمان اس سے بہتر ہو سکتا ہے!وہ پہلے تھے جنہوں نے رسول اللہe کی طرف ہجرت کی،پھر میں نے وہ کلمات کہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے رسول اللہe عطا کر دیے کہ رسول اللہeنے حاطب بن ابی بلتعہ کے ذریعے میری طرف پیغامِ نکاح بھیجا میں نے کہا:میری بیٹی ہے اور میں غیرت مند ہوں آپ نے فرمایا: جو بیٹی ہے ہم اللہ سے دعا کریں گے کہ وہ اسے غنی کر دے اور میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ وہ اس غیرت کو دور کر دے۔
(٧١٢٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ عِیسَی الْحِیرِیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ قَطَنٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : نِعْمَ الْعِدْلاَنِ وَنِعْمَ الْعِلاَوَۃُ { الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْہُمْ مُصِیبَۃٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ أُولَئِکَ عَلَیْہِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ} نِعْمَ الْعِدْلاَنِ { وَأُولَئِکَ ہُمْ الْمُہْتَدُونَ } نِعْمَ الْعِلاَوَۃُ ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ]