(۷۱۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَا مِنْ مُسْلِمَیْنِ یَمُوتُ لَہُمَا ثَلاَثَۃٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ یَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلاَّ أَدْخَلَہُمُ اللَّہُ وَأَبَوَیْہِمُ الْجَنَّۃَ بِفَضْلِ رَحْمَتِہِ - قَالَ - وَیَکُونُونَ عَلَی بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ فَیُقَالُ لَہُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَ فَیَقُولُونَ حَتَّی یَجِیئَ أَبَوَانَا فَیُقَالُ لَہُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَأَنْتُمْ وَأَبَوَاکُمْ بِفَضْلِ رَحْمَۃِ اللَّہِ))۔
وَالأَخْبَارُ فِی ہَذَا الْبَابِ کَثِیرَۃٌ وَفِیمَا ذَکَرْنَا کِفَایَۃٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد]
(٧١٤٤) ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں کوئی مسلمان جس کے تین بچے فوت ہوئے جو بالغ نہیں ہوئے تھے مگر اس شخص کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمائیں گے اور انھیں بھی اپنے فضل و رحمت سے وہ کہتے ہیں کہ وہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہوں گے، ان سے کہا جائے گا کہ جنت میں داخ ہو جاؤ تو وہ کہیں گے جب تک ہمارے والدین نہ آجائیں ۔ پھر ان سے کہا جائے گا تم اور تمہارے والدین بھی اللہ کے فضل ورحمت سے داخل ہو جاؤ۔