hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7150

.

سنن البيهقي

7150
Sunan Al Bayhaqi
(۷۱۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِابْنَۃِ ابْنَتِہِ وَنَفْسُہَا تَقَعْقَعُ کَأَنَّہَا فِی شَنٍّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لِلَّہِ مَا أَخَذَ وَلِلَّہِ مَا أَعْطَی ، وَکُلٌّ إِلَی أَجَلٍ مُسَمًّی))۔ قَالَ وَبَکَی فَقَالَ لَہُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَۃَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَتَبْکِی وَقَدْ نَہَیْتَ عَنِ الْبُکَائِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّمَا ہِیَ رَحْمَۃٌ جَعَلَہَا اللَّہُ فِی قُلُوبِ عِبَادِہِ ، وَإِنَّمَا یَرْحَمُ اللَّہُ مِنْ عِبَادِہِ الرُّحَمَائَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ ، وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ۔ [صحیح۔ البخاری]
(٧١٤٩) اسامہ بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آپ کا نواسہ لایا گیا اور اس کی سانس اٹک رہی تھی، جیسے مشکیزے میں ہو تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ہی کا ہے جو اس نے لے لیا اور جو اس نے دے دیا اور ہر ایک اپنے وقت مقررہ کی طرف جا رہا ہے۔ اسامہ (رض) فرماتے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رو دیے تو سعد بن عبادہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ روتے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہی تو رونے سے منع کیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک یہ تو رحمت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھا ہے اور اللہ بھی اپنے رحم کرنے والے بندوں پر ہی رحم کرتے ہیں۔