hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7151

.

سنن البيهقي

7151
Sunan Al Bayhaqi
(۷۱۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وُلِدَ لِی اللَّیْلَۃُ غُلاَمٌ فَسَمَّیْتُہُ بِأَبِی إِبْرَاہِیمَ))۔ ثُمَّ دَفَعَہُ إِلَی أُمِّ سَیْفٍ امْرَأَۃِ قَیْنٍ بِالْمَدِینَۃِ - یُقَالُ لَہُ أَبُو سَیْفٍ - فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَزُورُہُ وَانْطَلَقْتُ مَعَہُ فَانْتَہَیْنَا إِلَی أَبِی سَیْفٍ وَہُوَ یَنْفُخُ بِکِیرِہِ - قَالَ - وَالْبَیْتُ مُمْتَلِئٌ دُخَانًا قَالَ فَأَسْرَعْتُ الْمَشْیَ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَتَیْتُ أَبَا سَیْفٍ فَقُلْتُ: جَائَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَمْسِکْ أَمْسِکْ فَأَمْسَکَ فَجَائَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَدَعَا بِالصَّبِیِّ فَضَمَّہُ إِلَیْہِ وَقَالَ مَا شَائَ اللَّہُ أَنْ یَقُولَ۔ قَالَ أَنَسٌ: فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یَکِیدُ بِنَفْسِہِ فَدَمَعَتْ عَیْنَا رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((تَدْمَعُ الْعَیْنُ وَیَحْزَنُ الْقَلْبُ وَلاَ نَقُولُ إِلاَّ مَا یُرْضِی رَبَّنَا ، وَاللَّہِ یَا إِبْرَاہِیمُ إِنَّا بِکَ لَمَحْزُونُونَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہُدْبَۃَ وَشَیْبَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ ، وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ وَرَوَاہُ مُوسَی عَنْ سُلَیْمَانَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]
(٧١٥٠) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک رات میرے ہاں بچہ پیدا ہوا، میں نے اس کا نام ابراہیم رکھا، پھر اسے ام سیف کی طرف لوٹا دیا جو مدینہ میں دودھ پلانے والی تھی اور اسے ابو سیف کہا جاتا تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی زیارت کے لیے چلے اور میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلا تو ہم ابو سیف کے پاس چلے گئے اور وہ بھٹی جلا رہا تھا اور اس کا گھر دھویں سے بھرا ہواتھا فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے تیز تیز چلنا شروع کردیا اور میں ابو سیف کے پاس آیا اور کہا : رک جا رک جا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے ہیں ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو آپ نے بچے کو منگوایا اور اپنے ساتھ چمٹالیا اور فرمایا : چاہیے کہ تو ماشاء اللہ کہے۔ انس (رض) فرماتے ہیں : میں نے اسے آپ کے سامنے دیکھا اور وہ تنگی محسوس کررہا تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آنکھ بہتی ہے ، دل غم گین ہوتا ہے اور ہم نہیں کہتے مگر وہ بات جو ہمارے رب کو خوش کرے۔ اللہ کی قسم ! اے ابراہیم ہم تیری وجہ سے نہایت غمزدہ ہیں۔