(۷۱۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ وَأَبُو الْفَضْلِ : الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُنَیْنٍ : یَزِیدُ بْنُ کَیْسَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : زَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَبْرَ أُمِّہِ فَبَکَی وَأَبْکَی مَنْ حَوْلَہُ ، ثُمَّ قَالَ : ((اسْتَأْذَنْتُ رَبِّی أَنْ أَزُورَ قَبْرَہَا فَأَذِنَ لِی ، وَاسْتَأْذَنْتُہُ أنْ أَسْتَغْفِرَ لَہَا فَلَمْ یَؤْذَنْ لِی فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّہَا تُذَکِّرُ الْمَوْتَ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ یَزِیدَ۔ [صحیح۔ أخرجہ المسلم]
(٨١٥٧) حضرت ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی تو آپ رو دیے اور جو ارد گرد تھے آپ نے انھیں بھی رلا دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے اجازت طلب کی کہ میں اس کی قبر کی زیارت کروں تو مجھے اجازت دے دی گئی اور میں بخشش کی دعا کی اجازت طلب کی تو مجھے اجازت نہ دی گئی ۔ سو تم قبروں کی زیارت کیا کرو ، موت یاد دلاتی ہیں۔