(۷۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : مُرَّ بِجَنَازَۃٍ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ ((أَثْنُوا عَلَیْہِ فَقَالُوا)): کَانَ مَا عَلِمْنَا یُحِبُّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَأَثْنَوْا عَلَیْہِ خَیْرًا فَقَالَ : وَجَبَتْ ۔ قَالَ ثُمَّ مُرَّ عَلَیْہِ بِجَنَازَۃٍ فَقَالَ : ((أَثْنُوا عَلَیْہِ فَقَالُوا)): بِئْسَ الْمَرْئُ کَانَ فِی دِینِ اللَّہِ فَقَالَ : ((وَجَبَتْ أَنْتُمْ شُہَدَائُ اللَّہِ فِی الأَرْضِ))۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٧١٨٥ ) انس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو انھوں نے اس کی تعریف کی ، انھوں نے کہا : ہم جانتے ہیں کہ وہ اللہ اور رسول سے محبت کرتا تھا ، یعنی اس کی اچھی تعریف کی ۔ پھر آپ کے پاس سے دوسرا جنازہ گزرا تو اس کے بارے میں لوگوں نے بری بات کہی کہ وہ اللہ کے دین کے ساتھ اچھا نہیں تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر واجب ہوگئی اور تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو ۔