(۷۱۹۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُورِ وَأَکَلِ لُحُومِ الأَضَاحِیِّ فَوْقَ ثَلاَثٍ ، وَعَنْ نَبِیذِ الأَوْعِیَۃِ أَلاَ فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّہَا تُزَہِّدُ فِی الدُّنْیَا وَتُذَکِّرُ الآخِرَۃَ ، وَکُلُوا لُحُومَ الأَضَاحِیِّ وَأَبْقُوا مَا شِئْتُمْ فَإِنَّمَا نَہَیْتُکُمْ عَنْہُ إِذًا لَخَیْرٌ قَلِیلٌ فَوَسَّعَہُ اللَّہُ عَلَی النَّاسِ أَلاَ إِنَّ وِعَائً لاَ یُحَرِّمُ شَیْئًا وَإِنَّ کُلَّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ))۔ [صحیح لغیرہ۔ ابن ماجہ]
(٧١٩٧) عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا کرتا تھا اور تین دن سے زیادہ قربانی کے گوشت سے بھی اور نبیذ کے برتنوں سے بھی۔ سو قبروں کی زیارت کیا کرو، بیشک وہ دنیا سے بےرغبتی پیدا کرتی ہیں اور آخرت کی یاد دلاتی ہیں اور قربانی کا گوشت کھاؤ اور جس قدر چاہے باقی رکھو ، میں تمہیں تب منع کیا کرتا تھا جب مال وذر کم تھا، اب اللہ نے لوگوں پر فراخی کردی ہے۔ بیشک برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے مگر ہر نشہ آورچیز حرام ہے۔