hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7251

.

سنن البيهقي

7251
Sunan Al Bayhaqi
(۷۲۵۰) یَعْنِی مِثْلَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یُوسُفُ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ حَدَّثَنِی بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَیُّوبَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ السَّرَّاجَ وَعُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یُحَدِّثُونَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّہُ قَرَأَ کِتَابَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ لَیْسَ فِیمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الإِبِلِ شَیْئٌ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِیہَا شَاۃٌ إِلَی التِّسْعِ ، فَإِذَا کَانَتْ عَشْرًا فَشَاتَانِ إِلَی أَرْبَعِ عَشْرَۃَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَفِیہَا ثَلاَثٌ إِلَی تِسْعَ عَشْرَۃَ ، فَإِذَا بَلَغَتِ الْعِشْرِینَ فَأَرْبَعٌ إِلَی أَرْبَعٍ وَعِشْرِینَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِینَ فَفِیہَا ابْنَۃُ مَخَاضٍ إِلَی خَمْسٍ وَثَلاَثِینَ ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِیہَا ابْنَۃُ لَبُونٍ إِلَی خَمْسٍ وَأَرْبَعِینَ ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِیہَا حِقَّۃٌ إِلَی السِّتِّینَ، فَإِذَا زَادَتْ فَجَذَعَۃٌ إِلَی خَمْسٍ وَسَبْعِینَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِیہَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَی التِّسْعِینَ ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِیہَا حِقَّتَانِ إِلَی العِشْرِینَ وَمِائَۃٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِی کُلِّ خَمْسِینَ حِقَّۃٌ، وَفِی کُلِّ أَرْبَعِینَ ابْنَۃُ لَبُونٍ، وَلَیْسَ فِی الْغَنَمِ شَیْئٌ فِیمَا دُونَ الأَرْبَعِینَ، فَإِذَا بَلَغَتِ الأَرْبَعِینَ فَفِیہَا شَاۃٌ إِلَی العِشْرِینَ وَمِائَۃٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَشَاتَانِ إِلَی الْمِائَتَیْنِ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَی الْمِائَتَیْنِ فَثَلاَثٌ إِلَی ثَلاَثِمِائَۃٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَی الثَّلاَثِمِائَۃِ فَفِی کُلِّ مِائَۃٍ تَامَّۃٍ شَاۃٌ۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ۔ وَرَوَاہُ مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : ہَذِہِ نُسْخَۃُ کِتَابِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو یعلیٰ]
(٧٢٥٠) نافع (رض) فرماتے ہیں کہ انھوں نے عمربن خطاب (رض) کی تحریر پڑھی جس میں تھا کہ پانچ اونٹوں سے کم پر کوئی زکوۃ نہیں، جب وہ پانچ ہوجائیں تو نوتک ایک بکری ہے۔ جب دس ہوجائیں تو چودہ تک دو بکریاں ہیں۔ جب پندرہ ہوجائیں تو انیس تک تین بکریاں ہیں۔ جب بیس ہوجائیں تو چوبیس تک چار بکریاں۔ جب ان کی تعد او پچیس ہوجائے تو پینتیس تک بنت مخاص ہیں۔ جب اس سے زیادہ ہوجائیں تو پینتالیس تک بنت لبون ہے۔ پھر جب ساٹھ ہوجائیں تو اس میں ” حقہ “ ہے۔ جب اس سے زیادہ ہوجائیں تو پچھتر تک جذعہ ہے ، جب اس سے زیادہ ہوجائیں تو نوے تک دو بنت لبون ہیں۔ جب اس سے بھی زیادہ ہوجائیں تو ایک سو بیس تک دو حقے ہیں۔ پھر اگر اس سے زیادہ ہوں تو ہر پچاس میں حقہ اور چالیس میں بنت لبون ہے اور چالیس بکریوں سے کم میں زکوۃ نہیں ۔ جب وہ چالیس ہوجائیں تو ایک سو بیس تک ایک بکری ہے۔ جب اس سے زیادہ ہوجائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں۔ جب دو سو سے زیادہ ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں جب تین سو سے زائد ہوجائیں تو ہر سو میں ایک بکری ہے۔