hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7255

.

سنن البيهقي

7255
Sunan Al Bayhaqi
(۷۲۵۴) أَخْبَرَنَا بِحَدِیثِ سُلَیْمَانَ بْنِ کَثِیرٍ أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ کَثِیرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((أَقْرَأَنِی سَالِمٌ کِتَابًا کَتَبَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ)) قَبْلَ أَنْ یَتَوَفَّاہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِی الصَّدَقَۃِ فَوَجَدْتُ فِیہِ : ((فِی خَمْسِ ذَوْدٍ شَاۃٌ ، وَفِی عَشَرٍ شَاتَانِ ، وَفِی خَمْسَ عَشْرَۃَ ثَلاَثُ شِیَاہٍ ، وَفِی عِشْرِینَ أَرْبَعُ شِیَاہٍ ، وَفِی خَمْسٍ وَعِشْرِینَ ابْنَۃُ مَخَاضٍ إِلَی خَمْسٍ وَثَلاَثِینَ ، فَإِذَا لَمْ تَکُنِ ابْنَۃُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ، فَإِذَا کَانَتْ سِتًّا وَثَلاَثِینَ فَابْنَۃُ لَبُونٍ إِلَی خَمْسٍ وَأَرْبَعِینَ ، فَإِذَا کَانَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِینَ فَحِقَّۃٌ إِلَی سِتِّینَ ، فَإِذَا کَانَتْ إِحْدَی وَسِتِّینَ فَجَذَعَۃٌ إِلَی خَمْسٍ وَسَبْعِینَ ، فَإِذَا زَادَتْ فَابْنَتَا لَبُونٍ إِلَی تِسْعِینَ ، فَإِذَا زَادَتْ فَحِقَّتَانِ إِلَی عِشْرِینَ وَمِائَۃٍ ، فَإِذَا کَثُرَتِ الإِبِلُ فَفِی کُلِّ خَمْسِینَ حِقَّۃٌ ، وَفِی کُلِّ أَرْبَعِینَ ابْنَۃُ لَبُونٍ وَوَجَدْتُ فِیہِ فِی أَرْبَعِینَ شَاۃً شَاۃٌ إِلَی عِشْرِینَ وَمِائَۃٍ ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِیہَا شَاتَانِ إِلَی مِائَتَیْنِ ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِیہَا ثَلاَثٌ إِلَی ثَلاَثِمِائَۃٍ ، ثُمَّ فِی کُلِّ مِائَۃٍ شَاۃٌ وَوَجَدْتُ فِیہِ لاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ وَلاَ یُجْمَعُ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ۔ وَوَجَدْتُ فِیہِ لاَ یَجُوزُ فِی الصَّدَقَۃِ تَیْسٌ وَلاَ ہَرِمَۃٌ وَلاَ ذَاتُ عَوَارٍ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن ماجہ]
(٧٢٥٤) سالم (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں اور وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ، فرماتے ہیں کہ مجھے سالم (رض) نے ایک تحریر پڑھائی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفات سے پہلے زکوۃ کے بارے میں، لکھی تھی ‘ میں نے اس میں دیکھا لکھا ہوا تھا کہ پانچ اونٹوں میں ایک بکری اور دس میں دو بکریاں، پندرہ میں تین اور بیس میں چار اور پچیس میں بنت مخاض ہے پینتیس تک۔ جب بنت مخاض نہ ہو تو اس کے عوض ابن لبون ہوگا۔ جب چھتیس ہوں تو پینتالیس تک بنت لبون ہوگی۔ جب چھیالیس ہوں تو ساٹھ تک حقہ ہوگی۔ جب وہ اکسٹھ ہوجائیں تو پچھتر تک جذعہ ہوگا اور جب چھہتر ہوں تو نوے تک دو بنت لبون ہیں اور جب اکانوے ہوجائیں تو ایک سو بیس تک دو حقے ہیں۔ پھر ہر پچاس میں حقہ اور ہر چالیس میں بنت لبون ہے اور اس میں میں نے یہ بھی پایا کہ چالیس بکریوں میں ایک سو بیس تک ایک بکری ہے جب اس سے زیادہ ہوں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں۔ جب اس سے زیادہ ہوں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں۔ پھر ہر سو میں ایک بکری ہوگی ، میں نے اس میں یہ بھی پایا کہ اکٹھی چرنے والیوں کو جدا جدا نہ کیا جائے اور جدا جدا چرنے والیوں کو اکٹھا نہ کیا جائے۔ میں نے اس میں یہ بھیپایا کہ زکوۃ میں سانڈ بوڑھی اور عیب والی بکری دینا جائز نہیں۔