(۷۲۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : ہَذِہِ نُسْخَۃُ کِتَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الَّتِی کَتَبَ فِی الصَّدَقَۃِ وَہُوَ عِنْدَ آلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ أَقْرَأَنِیہَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ فَوَعَیْتُہَا عَلَی وَجْہِہَا وَہِیَ الَّتِی انْتَسَخَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ مِنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ وَسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حِینَ أُمِّرَ عَلَی الْمَدِینَۃِ فَأَمَرَ عُمَّالَہُ بِالْعَمَلِ بِہَا وَکَتَبَ بِہَا إِلَی الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ فَأَمَرَ الْوَلِیدُ عُمَّالَہُ بِالْعَمَلِ بِہَا ، ثُمَّ لَمْ یَزَلِ الْخُلَفَائُ یَأْمُرُونَ بِذَلِکَ بَعْدَہُ ، ثُمَّ أَمَرَ بِہَا ہِشَامٌ فَنَسَخَہَا إِلَی کُلِّ عَامِلٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ وَأَمَرَہُمْ بِالْعَمَلِ بِمَا فِیہَا وَلاَ یَتَعَدَّوْنَہَا وَہَذَا کِتَابٌ تَفْسِیرُہُ : ((لاَ یُؤْخَذُ فِی شَیْئٍ مِنَ الإِبِلِ الصَّدَقَۃُ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسَ ذَوْدٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِیہَا شَاۃٌ حَتَّی تَبْلُغَ عَشْرًا ، فَإِذَا بَلَغَتْ عَشْرًا فَفِیہَا شَاتَانِ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسَ عَشَرَۃَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَ عَشَرَۃَ فَفِیہَا ثَلاَثُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ عِشْرِینَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ عِشْرِینَ فَفِیہَا أَرْبَعُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسًا وَعِشْرِینَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِینَ أَفْرَضَتْ فَکَانَ فِیہَا فَرِیضَۃٌ بِنْتُ مَخَاضٍ ، فَإِنْ لَمْ تُوجَدْ بِنْتُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَکَرٌ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسًا وَثَلاَثِینَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلاَثِینَ فَفِیہَا بِنْتُ لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسًا وَأَرْبَعِینَ ، فَإِذَا کَانَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِینَ فَفِیہَا حِقَّۃٌ طَرُوقَۃُ الْجَمَلِ حَتَّی تَبْلُغَ سِتِّینَ ، فَإِذَا کَانَتْ إِحْدَی وَسِتِّینَ فَفِیہَا جَذَعَۃٌ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسًا وَسَبْعِینَ ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَسَبْعِینَ فَفِیہَا بِنْتا لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعِینَ ، فَإِذَا کَانَتْ إِحْدَی وَتِسْعِینَ فَفِیہَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ حَتَّی تَبْلُغَ عِشْرِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ إِحْدَی وَعِشْرِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا ثَلاَثُ بَنَاتٍ لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَعِشْرِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ ثَلاَثِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا حِقَّۃٌ وَبِنْتَا لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَثَلاَثِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ أَرْبَعِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا حِقَّتَانٍ وَبِنْتُ لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَأَرْبَعِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ خَمْسِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا ثَلاَثُ حِقَاقٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَخَمْسِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتِّینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا أَرْبَعُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَسِتِّینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ سَبْعِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا حِقَّۃٌ وَثُلاَثُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَسَبْعِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ ثَمَانِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا حِقَّتَانِ وَبِنْتَا لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَثَمَانِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ تِسْعِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا ثَلاَثُ حِقَاقٍ وَبِنْتُ لَبُونٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعًا وَتِسْعِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ مِائَتَیْنِ فَفِیہَا أَرْبَعُ حِقَاقٍ أَوْ خَمْسُ بَنَاتِ لَبُونٍ أَیُّ السِّنِینَ وُجِدَتْ فِیہَا أُخِذَتْ عَلَی عِدَّۃِ مَا کَتَبْنَا فِی ہَذَا الْکِتَابِ ، ثُمَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنَ الإِبِلِ عَلَی ذَلِکَ یُؤْخَذُ عَلَی نَحْوِ مَا کَتَبْنَا فِی ہَذَا الْکِتَابِ ، وَلاَ یُؤْخَذُ مِنَ الْغَنَمِ صَدَقَۃٌ حَتَّی تَبْلُغَ أَرْبَعِینَ شَاۃً ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِینَ شَاۃً فَفِیہَا شَاۃٌ حَتَّی تَبْلُغَ عِشْرِینَ وَمِائَۃً ، فَإِذَا کَانَتْ إِحْدَی وَعِشْرِینَ وَمِائَۃً فَفِیہَا شَاتَانِ حَتَّی تَبْلُغَ مِائَتَیْنِ ، فَإِذَا کَانَتْ شَاۃً وَمِائَتَیْنٍ فَفِیہَا ثَلاَثُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ ثَلاَثَمِائَۃٍ ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَی ثَلاَثِمِائَۃِ شَاۃٍ فَلَیْسَ فِیہَا إِلاَّ ثَلاَثُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ أَرْبَعَمِائَۃِ شَاۃٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعَمِائَۃِ شَاۃٍ فَفِیہَا أَرْبَعُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ خَمْسَمِائَۃٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَمِائَۃِ شَاۃٍ فَفِیہَا خَمْسُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ سِتَّمِائَۃِ شَاۃٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتَّمِائَۃِ شَاۃٍ فَفِیہَا سِتُّ شِیَاہٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ سَبْعَمِائَۃِ شَاۃٍ فَفِیہَا سَبْعُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ ثَمَانِ مِائَۃِ شَاۃٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ ثَمَانِ مِائَۃِ شَاۃٍ فَفِیہَا ثَمَانِ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ تِسْعَمِائَۃِ شَاۃٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ تِسْعَمِائَۃِ شَاۃٍ فَفِیہَا تِسْعُ شِیَاہٍ حَتَّی تَبْلُغَ أَلْفَ شَاۃٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَلْفَ شَاۃٍ فَفِیہَا عَشْرُ شِیَاہٍ ، ثُمَّ فِی کُلِّ مَا زَادَتْ مِائَۃً شَاۃٌ شَاۃٌ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابو داؤد]
(٧٢٥٧) ابن شہاب فرماتے ہیں : یہ نسخہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تحریر ہے جس پر تمام امراء نے عمل کروایا، وہ یہ ہے کہ جب تک اونٹ پانچ کی تعداد کو نہ پہنچ جائیں ان میں زکوۃ نہیں۔ جب وہ پانچ ہوجائیں تو ان میں ایک بکری ہے دس تک ۔ پھر دس سے 15 تک 3 بکریاں اور پندرہ سے بیس تک چالس بکریاں کہ وہ پچیس تک پہنچ جائیں اور پچیس میں فریضہ ایک بنت مخاض ہے پنتیس تک پھر اگر بنت مخاض نہ ہو تو ابن لبون مذکر ہے اور جب ان کی تعداد چھتیس ہوجائے تو اس میں بنت لبون ہے پینتالیس تک اور جب چھیالیس ہوجائیں تو اس میں ساٹھ تک حقہ ہے سانڈ قبول کرنے والی اور ساٹھ سے پچھتر تک جذعہ ہے اور پچھتر سے نوے تک دو بنت لبون ہیں اور اکانوے سے ایک سو بیس تک دو حقے ہیں سانڈ قبول کرنے والے۔ جب ایک سو اکیس ہوجائیں تو اس میں تین بنت لبون ہیں ایک سو انتیس تک جب ایک سو تیس ہوجائیں تو اس میں ایک سو انتالیس تک ایک حقہ اور دو بنت لبون ہیں۔ جب ایک سو چالیس ہوجائیں تو ایک سو پچاس تک دو حقے اور ایک بنت لبون ہے۔ جب ایک سو پچاس ہوجائیں تو انسٹھ تک تین حقے ہیں اور جب ایک سو ساٹھ ہوجائیں تو اس میں چار بنت لبون ہیں ایک سو انہتر تک اور جب ایک سو ستر ہوجائیں تو اس میں ایک حقہ اور تین بنت لبون ہیں، ایک سو اناسی تک اور جب ایک سو اسی ہوجائیں تو ان میں دو حقے اور دو بنت لبون ہیں ایک سوانانوے تک۔ جب وہ ایک سونوے ہوجائیں تو اس میں تین حقے اور ایک بنت لبون ہے ایک سو ننانوے تک اور جب وہ سو ہوجائیں تو اس میں چار حقے اور پانچ بنت لبون ہیں۔ سال میں یہ تعداد جب بھی پائی جائے تو یہی زکوۃ لی جائے گی جو ہم نے اس تحریر میں لکھ دی۔ پھر اونٹوں کی زکوۃ اسی اعتبار سے لی جائے گی۔ جو ہم نے اس میں تحریر کیا اور بکریوں کی زکوۃ وصول نہیں کی جائے گی جب تک وہ چالیس نہ ہوجائیں۔ جب چالیس ہوجائیں تو اس میں ایک بکری ہے ایک سو بیس تک۔ جب ایک سو اکیس ہوجائیں تو اس میں دو بکریاں ہیں دو سو تک اور جب دو سو ایک ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں۔ جب تین سو سے زائد ہوجائیں تو چار سو تک چار بکریاں ہیں ، پانچ سو تک ۔ پھر اس میں پانچ بکریاں ہیں چھ سو تک اور جب چھ سو مکمل ہوجائیں تو اس میں چھ بکریاں ہیں سات سو تک اور سات سو ہوجائیں تو اس میں سات بکریاں ہیں آٹھ سو تک اور جب آٹھ سو ہوجائیں تو نو سو تک آٹھ بکریاں ہیں اور نو سو سے ہزار تک نوبکریاں ہیں اور جب ہزار ہو ہوجائیں تو اس میں دس بکریاں ہیں پھر ہر سو میں ایک بکری ہے۔