hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7308

.

سنن البيهقي

7308
Sunan Al Bayhaqi
(۷۳۰۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الطَّیَالِسِیُّ حَمُّویَہْ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ عَنْ شَرِیکٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی لَیْلَی الْکِنْدِیِّ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ قَالَ : أَتَی مُصَدِّقُ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَخَذْتُ بِیَدِہِ وَأَخَذَ بِیَدِی فَقَرَأْتُ فِی عَہْدِہِ : أَنْ لاَ یُجْمَعَ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلاَ یُفَرَّقَ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْیَۃَ الصَّدَقَۃِ - قَالَ - فَأَتَاہُ رَجُلٌ بِنَاقَۃٍ عَظِیمَۃٍ مُلَمْلَمَۃٍ فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہَا ، ثُمَّ أَتَاہُ بِأُخْرَی دُونَہَا فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہَا ، ثُمَّ أَتَاہُ بِأُخْرَی دُونَہَا فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہَا ، ثُمَّ قَالَ : أَیُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِی ، وَأَیُّ سَمَائٍ تُظِلُّنِی إِذَا أَنَا أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدْ أَخَذْتُ خِیَارَ إِبِلِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ۔ وَقَدْ مَضَی فِی حَدِیثِ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ حِینَ خَرَجَ مُصَدِّقًا۔ وَفِیہِ دِلاَلَۃٌ عَلَی جَوَازِ الأَخْذِ إِذَا تَطَوَّعَ بِہِ صَاحِبُہُ۔ [حسن۔ تقدم قبلہ]
(٧٣٠٧) سوید بن غفلہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عامل آیا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں نے اس کی تحریر میں یہ بات پڑھی کہ یکجا چرنے والیوں کو جدا جدا نہ کیا جائے اور جدا جدا چرنے والیوں کو یکجا نہ کیا جائے زکوۃ کے ڈر سے۔ ایک آدمی بڑی اونٹنی لے کر حاضر ہوا تو انھوں نے اسے وصول کرنے سے انکار کردیا، پھر وہ اس کے علاوہ دوسری لایا تو انھوں نے اس سے بھی انکار کردیا، پھر وہ اس کے علاوہ اور لایا تو اس سے بھی انکار کردیا اور کہا : کون سی زمین مجھے اٹھائے گی اور کون سا آسمان مجھے سایہ دے گا جب کہ میں یہ لوں گا۔ ابی بن کعب کی حدیث میں یہ گزر چکا ہے کہ جب وہ عامل بن کر نکلے اور اس میں نفلی صدقہ لینے کے جواز کی دلیل ہے۔