hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7310

.

سنن البيهقي

7310
Sunan Al Bayhaqi
(۷۳۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ أَنَّہُ قَالَ أَخْبَرَنِی رَجُلاَنِ مِنْ أَشْجَعَ : أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَ الأَنْصَارِیَّ کَانَ یَأْتِیہِمْ مُصَدِّقًا فَیَقُولُ لِرَبِّ الْمَالِ : أَخْرِجْ إِلَیَّ صَدَقَۃَ مَالِکَ فَلاَ یَقُودُ إِلَیْہِ شَاۃً فِیہَا وَفَائٌ مِنْ حَقِّہِ إِلاَّ قَبِلَہَا۔ قَالَ مَالِکٌ : السُّنَّۃُ عِنْدَنَا أَنَّہُ لاَ یُضَیِّقُ عَلَی النَّاسِ فِی زَکَاتِہِمْ ، وَأَنْ یَقْبَلَ مِنْہُمْ مَا دَفَعُوا مِنْ زَکَاۃِ أَمْوَالِہِمْ۔ قَالَ الشَّیْخُ إِذَا کَانَ فِیمَا دَفَعُوا وَفَائٌ مِنَ الْحَقِّ کَمَا رَوَاہُ فِی حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَۃَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ مالک]
(٧٣٠٩) محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ مجھے دو آدمیوں نے خبر دی جو اشجع قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں کہ محمد بن مسلمہ انصاری (رض) ان کے پاس عامل کی حیثیت سے آئے تھے اور وہ صاحب مال سے کہنے لگے : اپنے مال کی زکوۃ نکالو تو وہ جو بھی بکری زکوۃ میں لاتے تو وہ اسے قبول کرلیتے ۔ مالک کہتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ زکوۃ وصول کرنے میں لوگوں کو تنگ نہ کریں اور یہ ان سے قبول کریں جو وہ زکوۃ میں ادا کریں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ یہ جب کہ زکوۃ پوری پوری ہو جو اس پر واجب ہو جیسا کہ محمد بن مسلمہ کی حدیث میں بیان ہوچکا۔