(۷۳۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا شَیْخٌ مِنْ بَنِی سَدُوسٍ - یُقَالُ لَہُ دَیْسَمٌ - عَنْ بَشِیرِ بْنِ الْخَصَاصِیَۃِ وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- قَدْ سَمْاہُ بَشِیرًا قَالَ أَتَیْنَاہُ فَقُلْنَا : إِنَّ أَصْحَابَ الصَّدَقَۃِ یَعْتَدُونَ عَلَیْنَا فَنَکْتُمُہُمْ قَدْرَ مَا یَزِیدُونَ عَلَیْنَا قَالَ : ((لاَ وَلَکِنِ اجْمَعُوہَا فَإِذَا أَخَذُوہَا فَأْمُرُوہُمْ فَلْیُصَلُّوا عَلَیْکُمْ)) ثُمَّ تَلاَ {وَصَلِّ عَلَیْہِمَّ} [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٧٣٢٦) بشیر بن خصاصیہ (رض) فرماتے ہیں اور اس کا نام بشیر پیارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی نے رکھا تھا۔ راوی کہتے ہیں : ہم ان کے پاس آئے اور کہا کہ عامل ہم پر زیادتی کرتے ہیں ، ہم چھپالیتے ہیں تو انھوں نے کہا : نہیں ایسا نہ کرو بلکہ اسے جمع کرو، جب وہ زکوۃ تم سے وصول کریں تو انھیں کہو کہ وہ تمہارے لیے دعا کریں ۔ پھر یہ آیت پڑھی { وَصَلِّ عَلَیْہِمَّ } کہ ان کے حق میں دعا کریں۔