hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7362

.

سنن البيهقي

7362
Sunan Al Bayhaqi
(۷۳۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِی قَوْلِہِ : لاَ جَلَبَ وَلاَ جَنَبَ قَالَ : أَنَ تُصَدَّقَ الْمَاشِیَۃُ فِی مَوَاضِعِہَا وَلاَ تُجْلَبَ إِلَی الْمُصَدِّقِ۔ وَالْجَنَبُ عَنْ ہَذِہِ الطَّرِیقَۃِ أَیْضًا لاَ تَجْنَبُ أَصْحَابُہَا یَقُولُ : وَلاَ یَکُونُ الرَّجُلُ بِأَقْصَی مَوَضِعِ أَصْحَابِ الصَّدَقَۃِ فَتَجْنَبُ إِلَیْہِ وَلَکِنْ تُؤْخَذُ فِی مَوْضِعِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٧٣٦١) یعقوب بن ابراہیم فرماتے ہیں : میں نے اپنے والد سیسنا جو محمد بن اسحق کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ” لاَ جَلَبَ وَلاَ جَنَبَ “ اس سے مقصود یہ ہے کہ چرنے والے جانوروں کی زکوۃ ان کی جگہ پر لی جائے اور ان عامل کی طرف نہ لے جایا جائے اور جنب سے مراد اسی طریقہ سے یہ ہے کہ اس کے مالک اسے ایک طرف پر نہ لے جائیں اور یہ کہ اسے صدقہ لینے والوں کی جگہ سے ایک طرف اور ان سے دور نہ کیے جائیں، بلکہ ان کی زکوۃ اسی جگہ لی جائے۔ جہاں وہ رہتے ہیں۔