hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7369

.

سنن البيهقي

7369
Sunan Al Bayhaqi
(۷۳۶۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدُ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَی أَبِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَقِیلَ : مَنَعَ ابْنُ جَمِیلٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ وَالْعَبَّاسُ عَمُّ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَا یَنْقِمُ ابْنُ جَمِیلٍ إِلاَّ أَنَّہُ کَانَ فَقِیرًا فَأَغْنَاہُ اللَّہُ ، وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّکُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا قَدِ احْتَبَسَ أَدْرُعَہُ وَأَعْتِدَہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ، وَأَمَّا الْعَبَّاسُ فَہِیَ عَلَیَّ وَمِثْلُہَا مَعَہَا ۔ - ثُمَّ قَالَ - یَا عُمَرُ أَمَا شَعَرْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِیہِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حَفْصٍ بِہَذَا اللَّفْظِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : وَأَعْتَادَہُ ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ شَبَابَۃُ عَنْ وَرْقَائَ ، وَرَوَاہُ شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : فَہِیَ عَلَیْہِ صَدَقَۃٌ وَمِثْلُہَا مَعَہَا ۔ وَمَن حَدِیثِ شُعَیْبٍ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ ، ثُمَّ قَالَ تَابَعَہُ ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ : ہِیَ عَلَیْہِ وَمِثْلُہَا مَعَہَا ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَکَمَا رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ رَوَاہُ أَبُو أُوَیْسٍ الْمَدَنِیُّ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ وَکَذَلِکَ ہُوَ عِنْدَنَا مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ وَحَمَلُوہُ عَلَی أَنَّہُ -ﷺ- کَانَ أَخَّرَ عَنْہُ الصَّدَقَۃَ عَامَیْنِ مِنْ حَاجَۃٍ بِالْعَبَّاسِ إِلَیْہِ وَالَّذِی رَوَاہُ وَرْقَائُ عَلَی أَنَّہُ کَانَ تَسَلَّفَ مِنْہُ صَدَقَۃَ عَامَیْنِ وَفِی ذَلِکَ دَلِیلٌ عَلَی جَوَازِ تَعْجِیلِ الصَّدَقَۃِ، فَأَمَّا الَّذِی رَوَاہُ شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ فَإِنَّہُ یَبْعُدُ مِنْ أَنْ یَکُونَ مَحْفُوظًا لأَنَّ الْعَبَّاسَ کَانَ رَجُلاً مِنْ صَلِبِیَۃِ بَنِی ہَاشِمٍ تَحْرُمُ عَلَیْہِ الصَّدَقَۃُ فَکَیْفَ یَجْعَلُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا عَلَیْہِ مِنْ صَدَقَۃِ عَامَیْنِ صَدَقَۃً عَلَیْہِ ، وَرَوَاہُ مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : فَہِیَ لَہُ وَمِثْلُہَا مَعَہَا ۔ وَقَدْ یُقَالُ لَہُ بِمَعْنَی عَلَیْہِ فَرِوَایَتُہُ مَحْمُولَۃٌ عَلَی سَائِرِ الرِّوَایَاتِ وَقَدْ یَکُونُ الْمُرَادُ بِقَوْلِہِ فَہِیَ عَلَیْہِ أَیْ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- لِیَکُونَ مُوَافِقًا لِرِوَایَۃِ وَرْقَائَ ، وَرِوَایَۃُ وَرْقَائَ أَوْلَی بِالصِّحَّۃِ لِمُوَافَقَتِہَا مَا تَقَدَّمَ مِنَ الرِّوَایَاتِ الصَّرِیحَۃِ بِالاِسْتِسْلاَفِ وَالتَّعْجِیلِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]
(٧٣٦٨) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمر (رض) کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو کہا گیا کہ ابن جمیل ‘ خالد بن ولید اور عباس (رض) نے زکوۃ نہیں دی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن جمیل تو صرف اس بات کا انتقام لے رہا ہے کہ وہ محتاج تھا، اللہ نے اسے غنی کردیا اور خالدپر تم ظلم و زیادتی کرتے ہو ۔ اس نے تو اپنی زرع اور خود کو اللہ کی راہ میں وقف کردیا ہے، لیکن عباس کی زکوۃ میرے ذمہ ہے اور اتنی مزید، پھر فرمایا : اے عمر ! کیا تو جانتا نہیں کہ آدمی کا چچا والد کی مانند ہوتا ہے۔
ابو زناد نے حدیث میں بیان کیا کہ یہ اس پر زکوۃ ہے اور اس کے برابر اور بھی۔ نیز ابو لزناد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ان پر محمول کیا ہے کہ آپ نے اس سے دو سال کا صدقہ مؤخر کیا، اس وجہ سے عباس (رض) کو عذر تھا جو ورقاء نے بیان کیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے دو سال کا صدقہ پہلے وصول فرما لیتے اور اس میں پہلے زکوۃ وصول کرنے کے جواز کی دلیل ہے، مگر جو شعیب نے بیان کیا وہ بعید ہے؛ کیونکہ عباس (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی برادری میں سے تھے اور بنو ہاشم پر زکوۃ حلال نہیں۔ سو پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر دو سال کی زکوۃ کیسے صدقہ کردی اور یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ان تمام روایات سے مقصود یہ ہے کہ یہ بھی ورقاء کی روایت کے موافق ہے اور یہ پہلی روایات کی موافقت کی وجہ سے زیادہ صحیح ہیجس میں زکوۃ جلد وصول کرنے کی دلیل ہے۔