(۷۳۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو الْغُصْنِ عَنْ صَخْرِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِیکٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((سَیَأْتِیکُمْ رَکْبٌ مُبَغَّضُونَ فَإِذَا أَتَوْکُمْ فَرَحِّبُوا بِہِمْ وَخَلُّوا بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَبْتَغُونَ۔ فَإِنْ عَدَلُوا فَلأَنْفُسِہِمْ وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَیْہَا ، وَأَرْضُوہُمْ فَإِنَّ تَمَامَ زَکَاتِکُمْ رِضَاہُمْ وَلْیَدْعُوا لَکُمْ))۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ أَبُو الْغُصْنِ ہُوَ ثَابِتُ بْنُ قَیْسِ بْنِ غُصْنٍ
قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا حَدِیثٌ مُخَتَلَفٌ فِی إِسْنَادِہِ عَلَی أَبِی الْغُصْنِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٧٣٧٩) جابر بن عتیک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب تمہارے پاس سوار آئیں گے غصے کی حالت میں۔ سو جب وہ تمہارے پاس آئیں تو انھیں خوش آمدید کہو، اگر انھوں نے کوئی مطالبہ کیا تو اس کو پورا کرو۔ اگر وہ عدل و انصاف سے کام لیں گے تو یہ ان کی اپنی ذات کے لیے ہے اور اگر وہ ظلم کریں گے تو اس کا وبال بھی انھیں پر ہے اور انھیں خوش کرو، بیشک تمہاری زکوۃ کا عامل ہونا ان کی خوشی سے ہے اور چاہیے کہ وہ تمہارے لیے دعا کریں۔