(۷۴۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ قَالَ : سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ المُسْلِم یَکُونُ فِی یَدِہِ أَرْضُ الْخَرَاجِ فَیُسْأَلُ الزَّکَاۃَ فَیَقُولُ : إَنَّ عَلَیَّ الْخَرَاجَ قَالَ : الْخَرَاجُ عَلَی الأَرْضِ وَفِی الْحَبِّ الزَّکَاۃُ۔ قَالَ : وَسَأَلْتُہُ مَرَّۃً أُخْرَی فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو عبید]
(٧٤٩٧) عمرو بن میمون بن مہران فرماتے ہیں : میں نے عمر بن عبد العزیز سے اس مسلمان کی زکوۃ کے بارے میں پوچھا جس کے پاس ٹیکس والی زمین ہو اور اس سے زکوۃ پوچھی جاتی تو وہ کہتا کہ میرے ذمے اس کا ٹیکس بھی ہے تو وہ کہتے کہ ٹیکس زمین پر ہے اور زکوۃ پیداوار پر ۔ وہ کہتے ہیں : میں نے ایک مرتبہ پھر پوچھا تو انھوں نے یہی جواب دیا۔