hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7514

.

سنن البيهقي

7514
Sunan Al Bayhaqi
(۷۵۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ کَیْسَانَ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ اللَّیْثِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ : بَیْنَمَا رَجُلٌ بِفَلاَۃٍ إِذْ سَمِعَ رَعْدًا فِی سَحَابٍ فَسَمِعَ فِیہِ کَلاَمًا : اسْقِ حَدِیقَۃَ فُلاَنٍ بِاسْمِہِ فَجَائَ ذَلِکَ السَّحَابُ إِلَی حَرَّۃٍ فَأَفْرَغَ مَا فِیہِ مِنَ الْمَائِ ، ثُمَّ جَائَ إِلَی ذُنَابِ شَرْجٍ فَانْتَہَی إِلَی شَرْجَۃٍ فَاسْتَوْعَبَتِ الْمَائَ ، وَمَشَی الرَّجُلُ مَعَ السَّحَابَۃِ حَتَّی انْتَہَی إِلَی رَجُلٍ قَائِمٍ فِی حَدِیقَتِہِ یَسْقِیہَا فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللَّہِ مَا اسْمُکَ؟ قَالَ : وَلِمَ تَسْأَلُ؟ قَالَ : إِنِّی سَمِعْتُ فِی سَحَابٍ ہَذَا مَاؤُہُ اسْقِ حَدِیقَۃَ فُلاَنٍ بِاسْمِکَ فَمَا تَصْنَعُ فِیہَا إِذَ صَرَمْتَہَا؟ قَالَ : أَمَّا إِذَ قُلْتَ ذَلِکَ فَإِنِّی أَجْعَلُہَا ثَلاَثَۃَ أَثْلاَثٍ أَجْعَلُ ثُلُثًا لِی وَلأَہْلِی ، وَأَرُدُّ ثُلُثًا فِیہَا وَأَجْعَلُ ثُلُثًا فِی الْمَسَاکِینِ وَالسَّائِلِینَ وَابْنِ السَّبِیلِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَۃَ الضَّبِّیِّ عَنْ أَبِی دَاوُدَ۔ [صحیح۔ مسلم]
(٧٥١٢) حضرت ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا، ایک آدمی جنگل سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس نے بادلوں میں سے رعد کی آواز سنی اور کچھ کلام بھی سنا کہ فلاں کے باغ کو پانی پلا اور اس کا نام بھی لیا تو وہ بادل ایک میدان کی طرف آیا جس قدر پانی اس میں تھا وہیں انڈیل دیا اور وہ پانی وادی میں ایک بہنے والی جگہ کی طرف جمع ہوگیا اور وہ ایک نالے کی صورت بہنے لگا اور وہ آدمی بادلوں کے ساتھ چلا یہاں تک کہ وہ ایک آدمی کے پاس آیا جو اپنے باغ میں کھڑا تھا اور اسے پانی پلا رہا تھا تو اس نے کہا : اے اللہ کے بندے ! تیرا کیا نام ہے ؟ اس نے کہا : تو کیوں پوچھتا ہے ؟ اس نے کہا : میں نے اس بادل میں سے سنا کہ اس کا پانی فلاں کے باغ کو پلاؤ تیرے نام کے ساتھ کہا گیا تو جب اسے کاٹتا ہے تو اس میں کیا کرتا ہے۔ اس نے کہا : اگر تو کہتا ہے تو میں بتاتا ہوں کہ میں اس کے تین حصے کرتا ہوں : ایک اس میں سے اپنے اور اہل کے لیے رکھتا ہوں اور ایک اسی میں لوٹا دیتا ہوں اور ایک حصہ مساکین محتاجوں اور مسافروں میں تقسیم کرتا ہوں ۔