(۷۵۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا أَتَاکُمُ الْمُصَدِّقُ فَلاَ یُفَارِقْکُمْ إِلاَّ عَنْ رِضًا))۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ : یَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ أَنْ یُوَفُّوُہُ طَائِعِینَ وَلاَ یَلْوُوہُ لاَ أَنْ یُعْطُوہُ مِنْ أَمْوَالِہِمْ مَا لَیْسَ عَلَیْہِمْ فَبِہَذَا نَأْمُرُہُمْ وَنَأْمُرُ الْمُصَدِّقَ۔
وَہَذَا الَّذِی قَالَہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ مُحْتَمَلٌ لَوْلاَ مَا فِی رِوَایَۃِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہِلاَلٍ الْعَبْسِیِّ مِنَ الزِّیَادَۃِ۔
(٧٥٢٩) جرید بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تمہارے پاس عاملِ زکوۃ آئے تو وہ جب تک خوش نہ ہو تم سے جدا نہ ہونے پائے (ایسا مال دو جس سے وہ خوش ہوجائے) ۔
امام شافعی فرماتے ہیں کہ تم طیب نفس سے اسے پورا پورا دو ، اس سے اعراض نہ کرو نہ ان کو ان اموال سے دو جو ان کا حق نہیں ہم ہی انھیں حکم دیتے ہیں اور مصدق کو بھی اور جو بات امام شافعی (رح) نے کہی ہے وہ بھی یہی ہے۔