(۷۵۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ قَالَ
(ح) وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ وَہَذَا حَدِیثُ أَبِی کَامِلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ہِلاَلٍ الْعَبْسِیُّ عَنْ جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : جَائَ نَاسٌ یَعْنِی مِنَ الأَعْرَابِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا : إِنَّ نَاسًا مِنَ الْمُصَدِّقِینَ یَأْتُونَا فَیَظْلِمُونَا قَالَ : ((أَرْضُوا مُصَدِّقِیکُمْ))۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ : وَإِنْ ظَلَمُونَا قَالَ : أَرْضُوا مُصَدِّقِیکُمْ ۔ زَادَ عُثْمَانُ : وَإِنْ ظُلِمْتُمْ ۔ وَقَالَ أَبُو کَامِلٍ فِی حَدِیثِہِ قَالَ جَرِیرٌ : مَا صَدَرَ عَنِّی مُصَدِّقٌ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ وَہُوَ عَنِّی رَاضٍ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کَامِلٍ وَعَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحِیمِ۔ [صحیح۔ مسلم]
(٧٥٣٠) جریر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ کچھ دیہاتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہمارے پاس کچھ عامل آئے ہیں جو ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کرتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے عاملین کو خوش کرو ، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اگرچہ وہ ہم پر زیادتی بھی کریں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے عاملین کو خوش کریں۔ عثمان نے یہ بات زیادہ کی اگرچہ تم ظلم کیے جاؤ۔ ابو کامل اپنی حدیث میں فرماتے ہیں کہ ابن جریر نے کہا : اس کے بعد کوئی عامل ہم سے ناراض ہو کر نہیں گیا۔