(۷۵۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُزَکِّی وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ نُبَیْطٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حَلَّی أُمَّہَا وَخَالَتَہَا وَکَانَ أَبُوہُمَا أَبُو أُمَامَۃَ : أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَۃَ أَوْصَی بِہِمَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَحَلاَّہُمَا رِعَاثًا مِنْ تِبْرِ ذَہَبٍ فِیہِ لُؤْلُؤٌ قَالَتْ زَیْنَبُ وَقَدْ أَدْرَکْتُ الْحُلِیَّ أَوْ بَعْضَہُ۔ [حسن۔ أخرجہ الحاکم]
(٧٥٦٠) زینب بنت نبی ط فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی ماں اور خالہ کو زیور پہنایا اور ان کے والد ابو امامہ بن زرارہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی وصیت کی تھی۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو سونے کی بالیاں پہنائیں جن میں ہیرے کا جڑاؤتھا۔ زینب (رض) فرماتی ہیں : میں نے بھی وہ زیور پایایا اس کا کچھ حصہ۔