(۷۷۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ الْخُسْرَوْجِرْدِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ الْجَلاَّبُ یَقُولُ : سَأَلْتُ إِسْمَاعِیلَ بْنَ أَبِی أُوَیْسٍ بِالْمَدِینَۃِ عَنْ صَاعِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَخْرَجَ إِلَیَّ صَاعًا عَتِیقًا بَالِیًا فَقَالَ : ہَذَا صَاعُ النَّبِیِّ -ﷺ- بِعَیْنِہِ فَعَیَّرْتُہُ فَکَانَ خَمْسَۃُ أَرْطَالٍ وَثُلُثًا۔ [ضعیف]
(٧٧٢٢) محمد بن سعد جلاب فرماتے ہیں میں نے اسماعیل بن ابو اویس سے مدینہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صاع کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے ایک پرانا صاع نکالا اور فرمایا یہ ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اصل صاع میں نے اس کا وزن کیا تو وہ پانچ رطل اور ایک ثلث تھا۔