hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7745

.

سنن البيهقي

7745
Sunan Al Bayhaqi
(۷۷۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَاہُ قَوْمٌ مُجْتَابِی النِّمَارِ مُتَقَلِّدِی السُّیُوفِ ، وَلَیْسَ عَلَیْہِمْ أُزُرٌ وَلاَ شَیْء ٌ غَیْرَہَا عَامَّتُہُمْ مِنْ مُضَرَ بَلْ کُلُّہُمْ مِنْ مُضَرَ ، فَلَمَّا رَأَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الَّذِی بِہِمْ مِنَ الْجَہْدِ وَالْعُرْیِ وَالْجُوعِ تَغَیَّرَ وَجْہُہُ ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ بَیْتَہُ ، ثُمَّ رَاحَ إِلَی الْمَسْجِدِ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ صَعِدَ مِنْبَرَہُ مِنْبَرًا صَغِیرًا فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ : ((أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ فِی کِتَابِہِ {یَا أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَۃٍ} إِلَی قَوْلِہِ {رَقِیبًا}{اتَّقُوا اللَّہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ} إِلَی قَوْلِہِ {الْفَائِزُونَ} تَصَدَّقُوا قَبْلَ أَنْ لاَ تَصَدَّقُوا ، تَصَدَّقُوا قَبْلَ أَنْ یُحَالَ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَ الصَّدَقَۃِ۔ تَصَدَّقَ امْرُؤٌ مِنْ دِینَارِہِ مِنْ دِرْہَمِہِ مِنْ بُرِّہِ مِنْ شَعِیرِہِ ، وَلاَ یَحْقِرَنَّ أَحَدُکُمْ شَیْئًا مِنَ الصَّدَقَۃِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍ))۔ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ بِصُرَّۃٍ فِی کَفِّہِ فَنَاوَلَہَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ عَلَی مِنْبَرِہِ فَقَبَضَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُعْرَفُ السُّرُورُ فِی وَجْہِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ : ((مَنْ سَنَّ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَعُمِلَ بِہَا کَانَ لَہُ أَجْرُہَا وَمِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا لاَ یَنْقُصُ مِنْ أُجُورِہِمْ شَیْئٌ ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّۃً سَیِّئَۃً فَعُمِلَ بِہَا کَانَ لَہُ وِزْرُہَا وَمِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا لاَ یَنْقُصُ مِنْ أَوْزَارِہِمْ شَیْئٌ))۔ فَقَامَ النَّاسُ فَتَفَرَّقُوا فَمِنْ ذِی دِینَارٍ ، وَمِنْ ذِی دِرْہَمٍ ، وَمِنْ ذِی ، وَمِنْ ذِی قَالَ فَاجْتَمَعَ فَقَسَمَہُ بَیْنَہُمْ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی الشَّوَارِبِ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٧٧٤٢) حضرت منذر بن جریر (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک قوم آئی جو چادریں اوڑھے ہوئے تھے اور تلواریں لٹکائے ہوئے تھے اور ان پر چادریں نہیں تھیں اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا اور وہ مضر قبلے سے تعلق رکھتے تھے ۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی تنگدستی کو اور بھوک و افلاس کو دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ متغیر ہوگیا ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور گھر میں داخل ہوئے۔ پھر مسجد کی طرف چلے اور ظہر کی نماز پڑھائی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر بیٹھے اور منبر بھی چھوٹا تھا۔ اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء بیان کی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حمد و صلوۃ کے بعد اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نازل فرمایا ہے { یَا أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَۃٍ } { رَقِیبًا } تک تلاوت کیا اور { اتَّقُوا اللَّہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ } کو { الْفَائِزُونَ } تک پڑھا اور فرمایا : اس دن سے پہلے پہلے صدقہ کرو ، جب تم صدقہ نہ کر پاؤ گے۔ صدقہ و خیرات کرو اس سے پہلے کہ وہ تمہارے اور صدقے کے درمیان حائل ہوجائے پھر کسی آدمی نے دینار کا صدقہ کیا تو کسی نے درہم کا کسی نے گندم کا کیا تو کسی نے جو کا صدقہ کیا اور کوئی کسی کے صدقے کو حقیر نہیں جانتا تھا اگرچہ کسی نے آدھی کھجور کا صدقہ کیا ۔ ایک انصاری ایک تھیلی لے کر کھڑا ہوا جو اس کے ہاتھ میں تھی اور وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پکڑا دی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پکڑا ہوا تھا اور خوشی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے عیاں ہو رہی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کسی نے اچھی روایت قائم کی اور اس پر عمل بھی کیا گیا تو اسے اس کا اجر ملے گا اور ان کے اجر کے برابر بھی جتنوں نے وہ عمل کیا ان کے اجر میں کمی کیے بغیر اور جس کسی نے بری روایت ڈالی اور اس کے مطابق عمل کیا گیا تو اس کے لیے اس کا گناہ ہوگا اور ان کا بھی جنہوں نے وہ گناہ کیا اور ان کے گناہوں میں سے کچھ کم نہیں کیا جائے گا۔ پھر لوگ کھڑے ہوگئے اور بکھر گئے سو جو کوئی درہم و دینار یا جس چیز کا مالک تھا انھوں نے جمع کردیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان میں تقسیم کردیا۔