(۷۷۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکَرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَعَاَرِمٌ وَأَبُو الرَّبِیعِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ وَمُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکَرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی أَسْمَائَ
عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَفْضَلُ دِینَارٍ یُنْفِقُہُ الرَّجُلُ دِینَارٌ یُنْفِقُہُ عَلَی عِیَالِہِ ، دِینَارٌ یُنْفِقُہُ الرَّجُلُ عَلَی دَابَّتِہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ، دِینَارٌ یُنْفِقُہُ الرَّجُلُ عَلَی أَصْحَابِہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ))۔ قَالَ أَبُو قِلاَبَۃَ : وَبَدَأَ بِالْعِیَالِ فَأَیُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ یُنْفِقُ عَلَی عِیَالٍ صِغَارٍ یَقُوتُہُمُ اللَّہُ وَیَنْفَعُہُمْ بِہِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]
(٧٧٥٧) حضرت ثوبان (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان دیناروں میں سے افضل دینار وہ ہے جسے وہ اپنے عیال پر خرچ کرتا ہے، پھر وہ جسے اللہ کی راہ میں اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے، پھر وہ دینار جسے اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔ ابو قلابہ نے کہا : پھر اپنے عیال سے شروع کر۔ وہ کون سا شخص ہے جو اجر میں اس سے زیادہ ہو جو اپنی چھوٹی اولاد پر خرچ کرتا ہے جو ان کے رزق کا باعث ہوتا ہے اور انھیں فائدہ بھی پہنچاتا ہے۔