(۷۷۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ قَالَ حَدَّثَنِی عِیَاضٌ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : أَنَّ رَجُلاً دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَدَعَاہُ وَأَمَرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ دَخَلَ الْجُمُعَۃَ الثَّانِیَۃَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْمِنْبَرِ فَدَعَاہُ وَأَمَرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ دَخَلَ الْجُمُعَۃَ الثَّالِثَۃَ فَذَکَرَ مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ قَالَ : تَصَدَّقُوا ۔ فَتَصَدَّقُوا فَأَعْطَاہُ ثَوْبَیْنِ مِمَّا تَصَدَّقُوا ، ثُمَّ قَالَ : تَصَدَّقُوا ۔ فَأَلْقَی ہُوَ أَحَدَ ثَوْبَیْہِ فَانْتَہَرَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَرِہَ مَا صَنَعَ ، ثُمَّ قَالَ : ((انْظُرُوا إِلَی ہَذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ بِہَیْئَۃٍ بَذَّۃٍ فَدَعْوَتُہُ فَرَجَوْتُ أَنْ تَفْطُنُوا لَہُ وَتَصَدَّقُوا عَلَیْہِ ، وَتَکْسُونَہُ فَلَمْ تَفْعَلُوا فَقُلْتُ : تَصَدَّقُوا)) فَتَصَدَّقُوا ((فَأَعْطَیْتُہُ ثَوْبَیْنِ مِمَّا تَصَدَّقُوا ، ثُمَّ قُلْتُ تَصَدَّقُوا فَأَلْقَی أَحَدَ ثَوْبَیْہِ خُذْ ثَوْبَکَ))۔ وَانْتَہَرَہُ۔ [حسن۔ اخرجہ احمد]
(٧٧٧٨) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن منبر پر تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور حکم دیا کہ وہ دو رکعت ادا کرے، پھر وہ دوسرے جمعہ کو داخل ہوا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور اسے دو رکعت ادا کرنے کو کہا ، پھر وہ تیسرے جمعہ کو داخل ہوا اور وہی بات بیان کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صدقہ کرو صدقہ کرو تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے دو کپڑے دیے ، اس میں سے جو انھوں نے صدقہ کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صدقہ کرو تو اس نے اپنا ایک کپڑا پھینک دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے منع کیا جو عمل اس نے کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ناپسند کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو دیکھو کہ یہ مسجد میں اجڑی حالت سے داخل ہوا تو میں نے اسے بلایا اور میں نے امید کی کہ تم اسے کچھ دو گے اور صدقہ کرو گے اور تم اسے پہناؤ گے مگر تم نے ایسا نہ کیا۔ تب میں نے کہا : صدقہ کرو صدقہ کرو تو میں نے اسے دو کپڑے دیے اس میں سے جو تم نے صدقہ کیا۔ پھر میں نے کہا : صدقہ کرو تو اس نے اپنا ایک کپڑا پھینک دیا ہے۔ اپنا کپڑا پکڑ اور اسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ڈانٹا۔