hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7826

.

سنن البيهقي

7826
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عُقَیْلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَرَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ الدِّیلِیِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالُوا لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَیَذْہَبُ أَہْلُ الدُّثُورِ بِالأَجْرِ یُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّی ، وَیَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ ، وَیَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِہِمْ۔ قَالَ : ((أَوَلَیْسَ قَدْ جَعَلَ اللَّہُ لَکُمْ مَا تَصَّدَّقُونَ۔ إِنَّ کُلَّ تَسْبِیحَۃٍ صَدَقَۃٌ ، وَکُلَّ تَکْبِیرَۃٍ صَدَقَۃٌ ، وَکُلَّ تَہْلَیْلَۃٍ صَدَقَۃٌ ، وَکُلَّ تَحْمِیدَۃٍ صَدَقَۃٌ ، وَأَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَۃٌ ، وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ صَدَقَۃٌ ، وَفِی بُضْعِ أَحَدِکُمْ صَدَقَۃٌ))۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیَأْتِی أَحَدُنَا شَہْوَتَہُ وَیَکُونُ لَہُ فِیہَا أَجْرٌ؟ قَالَ : ((أَرَأَیْتُمْ لَوْ وَضَعَہَا فِی الْحَرَامِ أَکَانَ عَلَیْہِ فِیہَا وِزْرٌ))۔ قَالُوا : بَلَی قَالَ : ((کَذَلِکَ إِذَا ہُوَ وَضَعَہَا فِی الْحَلاَلِ کَانَ لَہُ أَجْرٌ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ ۔ [صحیح۔ مسلم]
(٧٨٢٣) حضرت ابو ذر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعض صحابہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : مال والے ہم سے اجر میں سبقت لے گئے ہیں کیونکہ جیسے ہم نمازیں پڑھتے ہیں وہ بھی نمازیں پڑھتے ہیں، جیسے ہم روزہ رکھتے ہیں وہ بھی روزے رکھتے ہیں اور وہ اپنے اضافی مال سے صدقہ کرتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا اللہ نے تمہارے لیے نہیں بنایا جس کا تم صدقہ کرو ، وہ یہ ہے کہ ہر تسبیح کہنا صدقہ ہے اور ہر تکبیر بھی صدقہ ہے ، ہر تحلیل و تمحید صدقہ ہے اور نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور تم میں سے ایک کی شرمگاہ میں بھی صدقہ ہے۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے کو اپنی شہوت کو پورا کرنے کے لیے آتا ہے تو کیا یہ صدقہ ہے اور اس کے لیے اجر ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر وہ اسے حرام جگہ میں رکھے تو کیا اس کے لیے گناہ نہیں، انھوں نے کہا : کیوں نہیں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر ایسے ہی حلال جگہ میں رکھے گا تو اس کے لیے اجر ہوگا۔