hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7862

.

سنن البيهقي

7862
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحٍ ابْنُ بِنْتِ یَحْیَی بْنِ مَنْصُورٍ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ یَعْنِی ابْنَ إِسْمَاعِیلَ الْمَدَنِیَّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی عُبَیْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ عُمَیْرًا مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ قَالَ : أَمَرَنِی مَوْلاَیَ أَنِ أُقَدِّدَ لَحْمًا فَجَائَ نِی مِسْکِینٌ فَأَطْعَمْتُہُ مِنْہُ ، فَعَلِمَ بِذَلِکَ مَوْلاَیَ فَضَرَبَنِی فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ۔ فَدَعَاہُ فَقَالَ : لِمَ ضَرَبْتَہُ؟ ۔ فَقَالَ : یُعْطِی طَعَامِی بِغَیْرِ أَنْ آمُرَہُ۔ فَقَالَ : الأَجْرُ بَیْنَکُمَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]
(٧٨٥٩) یزید بن ابی عبید کہتے ہیں : میں نے عمیر (رض) سے سنا جو ابو لحم کے غلام ہیں۔ انھوں نے کہا : میرے مالک نے مجھے حکم دیا کہ میں گوشت تیار کروں تو میرے پاس ایک مسکین آیا ۔ میں نے اس میں سے اسے کھلایا۔ اس بات کا میرے مالک کو علم ہوا تو اس نے مجھے مارا تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بتایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور کہا : تو نے اسے کیوں مارا ہے ؟ تو اس نے کہا کہ یہ میرا کھانا میری اجازت کے بغیر دے دیتا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اجر تم دونوں کے درمیان ہے۔