hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7958

.

سنن البيهقي

7958
Sunan Al Bayhaqi
(۷۹۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ: ہِلاَلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ کَانَ یَخْطُبُ إِذَا حَضَرَ رَمَضَانُ ، ثُمَّ یَقُولُ : ہَذَا الشَّہْرُ الْمُبَارَکُ الَّذِی فَرَضَ اللَّہُ صِیَامَہُ وَلَمْ یَفْرِضْ قِیَامَہُ ، لِیَحْذَرْ رَجُلٌ أَنْ یَقُولَ أَصُومُ إِذَا صَامَ فُلاَنٌ وَأُفْطِرُ إِذَا أَفْطَرَ فُلاَنٌ۔ أَلاَ إِنَّ الصِّیَامَ لَیْسَ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، وَلَکِنْ مِنَ الْکَذِبِ وَالْبَاطِلِ وَاللَّغْوِ أَلاَ لاَ تَقَدَّمُوا الشَّہْرَ إِذَا رَأَیْتُمُ الْہِلاَلَ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَیْتُمُوہُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَیْکُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّۃَ قَالَ کَانَ یَقُولُ ذَلِکَ بَعْدَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ وَصَلاَۃِ الْعَصْرِ۔ [ضعیف جدات۔ اخرجہ ابن ابی شبیہ]
(٧٩٥٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا تو وہ خطبہ بیان فرماتے : پھر کہتے : یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس کے روزے کو اللہ نے فرض قرار دیا اور اس کے قیام کو فرض نہیں کیا۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ اس بات سے بچے کہ اگر فلاں روزہ رکھے گا تو میں روزہ رکھوں گا ج، ب فلاں افطار کرے گا تو میں افطار کروں گا خبردار ! روزہ کھانے پینے سے نہیں بلکہ جھوٹ، باطل اور لغو باتوں سے رکنے کا نام ہے۔ خبردار ! اس مہینے سے تقدیم نہ کرو ، جب چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب اسے دیکھو تو افطار کرو ۔ اگر تم پر بادل چھاجائیں تو پھر گنتی پوری کرو۔ راوی کہتے ہیں : وہ یہ بات نمازِ عصر یا نمازِ فجر کے بعد کہتے۔