(۷۹۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ : جَائَ نَا کِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِخَانِقِینَ : أَنَّ الأَہِلَّۃَ بَعْضُہَا أَکْبَرُ مِنْ بَعْضٍ ، فَإِذَا رَأَیْتُمُ الْہِلاَلَ نَہَارًا فَلاَ تُفْطِرُوا حَتَّی تُمْسُوا إِلاَّ أَنْ یَشْہَدَ رَجُلاَنِ مُسْلِمَانِ أَنَّہُمَا أَہْلاَّہُ بِالأَمْسِ عَشِیَّۃً۔ ہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ۔
[صحیح۔ اخرجہ دارقطنی]
(٧٩٨٢) ابو وائل (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس عمر (رض) کا خط آیا اور ہم خانقین میں بحث کرا رہے تھے۔ چاند ایک دوسرے سے بڑے ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب تم دن میں چاند دیکھو تو روزہ نہ افطار کرو، یہاں تک کہ شام ہوجائے یا پھر دو مسلمان گواہی دیں کہ کل انھوں نے شام میں چاندکو دیکھا تھا۔