hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8009

.

سنن البيهقي

8009
Sunan Al Bayhaqi
(۸۰۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَابِقٍ الْخَوْلاَنِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَامِرٍ أَبِی یَحْیَی الْکَلاَعِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیُّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((بَیْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أَتَانِی رَجُلاَنِ فَأَخَذَا بِضَبْعَیَّ فَأَتَیَا بِی جَبَلاً وَعْرًا فَقَالاَ لِیَ : اصْعَدْ فَقُلْتُ : إِنِّی لاَ أُطِیقُہُ فَقَالاَ : إِنَّا سَنُسَہِّلُہُ لَکَ فَصَعِدْتُ حَتَّی إِذَا کُنْتُ فِی سَوَائِ الْجَبَلِ إِذَا أَنَا بَأَصْوَاتٍ شَدِیدَۃٍ فَقُلْتُ : مَا ہَذِہِ الأَصْوَاتُ قَالُوا : ہَذَا عُوَائُ أَہْلِ النَّارِ ، ثُمَّ انْطُلِقَ بِی فَإِذَا أَنَا بِقَوْمٍ مُعَلَّقِینَ بِعَرَاقِیبِہِمْ مُشَقَّقَۃٌ أَشْدَاقُہُمْ تَسِیلُ أَشْدَاقُہُمْ دَمًا قَالَ قُلْتُ : مَنْ ہَؤُلاَئِ قَالَ : ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ یُفْطِرُونَ قَبْلَ تَحِلَّۃِ صَوْمِہِمْ))۔ [صحیح۔ اخرجہ الحاکم]
(٨٠٠٦) ابو امامہ باہلی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ ایک دفعہ میں سو رہا تھا تو میرے پاس دو آدمی آئے اور انھوں نے مجھے کندھوں سے پکڑا اور جبل احد پر لے آئے اور مجھ سے کہنے لگے : اس پر چڑھ ، میں نے کہا : میں اس پر چڑھنے کی طاقت نہیں رکھتاہوں ۔ انھوں نے کہا : ہم آپ کے لیے اس کو آسان کردیں گے تو میں اس پر چڑھا حتیٰ کہ جب میں پہاڑپر آیا تو میں نے شدید آوازیں سنیں تو میں نے کہا : یہ آوازیں کیسی ہیں ؟ انھوں نے کہا : یہ جہنمیوں کی چیخ و پکار ہے۔ پھر مجھے آگے لے جایا گیا یہاں تک کہ میں ایک ایسی قوم کے پاس تھا جو اُلٹے لٹکائے ہوئے تھے اور ان کی باچھیں چیری ہوئی تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا۔ میں نے کہا : یہ کون لوگ ہیں ؟ تو انھوں نے کہا : یہ وہ لوگ ہیں جو افطار کے جائز ہونے سے پہلے افطار کرلیتے تھے۔