(۸۰۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ قَالَ : یَا فُلاَنُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ۔ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عَلَیْکَ نَہَارًا۔ قَالَ : ((انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا))۔ فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَہُ فَأَتَاہُ فَشَرِبَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ بِیَدِہِ : ((إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مِنْ ہَا ہُنَا وَجَائَ اللَّیْلُ مِنْ ہَا ہُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی ، وَأَخْرجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوَجْہٍ أُخَرَ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٠٠٥) عبداللہ بن ابی اوفیٰ فرماتے ہیں کہ ایک سفر میں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور رمضان کا مہینہ تھا۔ جب سورج غروب ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فلاں ! اُتر اور ہمارے لیے ستو بنا ۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابھی تو دن ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اتر اور ہمارے لیے ستو بنا ، پھر وہ اترا اور ستو بنا کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیا، پھر اپنے ہاتھ سے فرمایا (اشارہ کیا) جب سورج ادھر غائب ہوجائے اور ادھر سے رات آجائے تو روزہ دار افطار کرلے۔