hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 804

.

سنن البيهقي

804
Sunan Al Bayhaqi
(۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ سَنَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ وَثَلاَثَمِائَۃٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ وَأَبُو الأَزْہَرِ : أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ ہَمَّامٍ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ وَعَبْدُ اللَّہِ ابْنَا عُمَرَ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ ثُمَامَۃَ الْحَنَفِیَّ أُسِرَ ، وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ -یَغْدُو إِلَیْہِ فَیَقُولُ : ((مَا عِنْدَکَ یَا ثُمَامَۃُ؟))۔ فَیَقُولُ : إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَی شَاکِرٍ ، وَإِنْ تُرِدِ الْمَالَ نُعْطِکَ مِنْہُ مَا شِئْتَ۔ وَکَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -یُحِبُّونَ الْفِدَائَ وَیَقُولُونَ : مَا نَصْنَعُ بِقَتْلِ ہَذَا؟ فَمَرَّ عَلَیْہِ النَّبِیُّ -ﷺ -یَوْمًا فَأَسْلَمَ فَحَلَّہُ ، وَبَعَثَ بِہِ إِلَی حَائِطِ أَبِی طَلْحَۃَ وَأَمَرَہُ أَنْ یَغْتَسِلَ ، فَاغْتَسَلَ وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((لَقَدْ حَسُنَ إِسْلاَمُ أَخِیکُمْ)) ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۲۵۳]
(٨٠٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ثمامہ حنفی قید کیا گیا ، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس جاتے تو فرماتے : اے ثمامہ ! تیرے پاس کیا ہے ؟ “ وہ کہتا : اگر آپ قتل کریں گے تو خون والے (یعنی اس کے قبیلے والے) قتل کریں گے اور آپ احسان کریں گے تو شکر گزارپر احسان کریں گے اور اگر آپ مال کا ارادہ رکھتے ہیں تو جو چاہیں گے وہی ہم دیں گے اور صحابہ کرام فدیہ کو پسند کرتے تھے اور کہتے تھے : ہم اس کو قتل کر کے کیا کریں گے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن اس کے پاس سے گزرے تو وہ مسلمان ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کھول دیا اور ابوطلحہ کے باغ کی طرف بھیجا اور اس کو حکم دیا کہ غسل کرے ۔ اس نے غسل کیا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہارے بھائی کا اسلام بہترین ہے۔ “