hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 805

.

سنن البيهقي

805
Sunan Al Bayhaqi
(۸۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِیُّ قَالَ قُرِئَ عَلَی شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ أَخْبَرَکَ أَبُوکَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -خَیْلاً قِبَلَ نَجْدٍ ، فَجَائَ تْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِی حَنِیفَۃَ یُقَالُ لَہُ ثُمَامَۃُ بْنُ أُثَالٍ سَیِّدُ الْیَمَامَۃِ ، فَرَبَطُوہُ بِسَارِیَۃٍ مِنْ سَوَارِی الْمَسْجِدِ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((أَطْلِقُوا ثُمَامَۃَ))۔ فَانْطَلَقَ إِلَی نَخْلٍ قَرِیبٍ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ وَفِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ الْغُسْلُ قَبْلَ الشَّہَادَۃِ ، وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ أَسْلَمَ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ -ثُمَّ اغْتَسَلَ وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَأَظْہَرَ الشَّہَادَۃَ ، جَمْعًا بَیْنَ الرِّوَایَتَیْنِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۵۰]
(٨٠٦) سعید بن ابوسعید مقبری نے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نجد کی طرف ایک لشکر بھیجا تو وہ بنو حنیفہ قبیلے سے ایک شخص کو لے آئے جو ثمامہ بن اثال یمامہ کا سردار تھا ۔ صحابہ نے انھیں مسجد کے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا۔۔۔ اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ثمامہ کو چھوڑ دو تو وہ مسجد کے قریب کھجور کے درخت کی طرف گیا، اس نے غسل کیا پھر مسجد میں داخل ہوا اور کہا : أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ اور باقی حدیث ذکر کی۔
(ب) صحیح بخاری میں ہے کہ غسل شہادت سے پہلے ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اسلام قبول کیا، پھر غسل کیا اور مسجد میں داخل ہوا اور شہادت کا اقرار کیا ۔ یہ بات دونوں روایات میں تطبیق ہے۔