hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8158

.

سنن البيهقي

8158
Sunan Al Bayhaqi
(۸۱۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ أَبُو یَعْلَی وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ أَکْثَرُنَا ظِلاًّ یَوْمَئِذٍ الَّذِی یَسْتَظِلُّ بِکِسَائٍ ، فَأَمَّا الَّذِینَ أَفْطَرُوا فَسَقَوُا الرِّکَابَ وَامْتَہَنُوا وَعَالَجُوا ، وَأَمَّا الَّذِینَ صَامُوا فَلَمْ یُعَالِجُوا شَیْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ذَہَبَ الْمُفْطِرُونَ بِالأَجْرِ))۔ ہَذَا حَدِیثُ إِسْمَاعِیلَ ، وَقَالَ أَبُو مُعَاوِیَۃَ فِی حَدِیثِہِ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی سَفَرٍ مِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً فِی یَوْمٍ حَارٍّ أَکْثَرُنَا ظِلاًّ صَاحِبُ الْکِسَائِ ، فَمِنَّا مَنْ یَتَّقِی الشَّمْسَ بِیَدِہِ قَالَ فَسَقَطَ الصُّوَّامُ وَقَامَ الْمُفْطِرُونَ فَضَرَبُوا الأَبْنِیَۃَ وَسَقَوُا الرِّکَابَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ذَہَبَ الْمُفْطِرُونَ الْیَوْمَ بِالأَجْرِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ زَکَرِیَّا وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨١٥٥) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، اکثر سایہ کیے ہوئے تھے جو کپڑے وغیرہ سے سایہ حاصل کیا جاتا تھا ، لیکن جو بےروزہ تھے ، انھوں نے سواریوں کو پانی پلایا اور ان کو تیار کیا اور آرام دیا۔ لیکن جو روزے دار تھے انھوں نے ایسا کچھ بھی نہ کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : افطار کرنیوالے اجر میں آگے بڑھ گئے ہیں۔
ابومعاویہ نے اپنی حدیث میں بیان کیا کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ ہم میں سے کچھ صائم اور کچھ بےروزہ تھے۔ ایک گرم دن میں ہم ایک جگہ اترے ۔ ہم میں سے کپڑوں والے اکثر سائے میں تھے ۔ سو ہم میں سے وہ بھی ہاتھوں کے ساتھ سورج سے بچ رہے تھے تو روزے دار گرپڑے اور بےروزہ کھڑے رہے تو انھوں نے خیمے لگائے اور سواریوں کو پانی پلایا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج بےروزہ اجر میں سبقت لے گئے۔