hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8196

.

سنن البيهقي

8196
Sunan Al Bayhaqi
(۸۱۹۳) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی دَاوُدَ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا وَرْقَائُ بْنُ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی الثَّعْلَبِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ : کُنْتُ مَعَ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ وَعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بِالْبَقِیعِ فَنَظَرَ إِلَی الْہِلاَلِ فَأَقْبَلَ رَاکِبٌ فَتَلَقَّاہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : مِنْ أَیْنَ جِئْتَ؟ قَالَ : مِنَ الْمَغْرِبِ قَالَ : أَہْلَلْتَ قَالَ : نَعَمْ قَالَ عُمَرُ : اللَّہُ أَکْبَرُ إِنَّمَا یَکْفِی الْمُسْلِمِینَ الرَّجُلُ ، ثُمَّ قَامَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَنَعَ۔ [ضعیف۔ اخرجہ احمد]
(٨١٩٣) عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں براء بن عازب (رض) اور عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ بقیع میں ساتھ تھا انھوں نے چاند کی طرف دیکھا ، اتنے میں ایک سوار آیا۔ عمر (رض) اس سے ملے اور اس سے پوچھا : تو کہاں سے آیا ہے ؟ اس نے بتایا : مغرب سے تو عمر (رض) نے اسے کہا : کیا تو نے چاند دیکھا ہے ؟ اس نے کہا : جی ہاں تو عمر (رض) نے کہا : اللہ اکبر بیشک مسلمانوں کو یہی آدمی کافی ہے۔ پھر عمر (رض) کھڑے ہوئے اور وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، پھر مغرب کی نماز پڑھائی ۔ پھر کہا : میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔