(۸۱۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُہُسْتَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ : کَتَبَ إِلَیْنَا عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَنَحْنُ بِخَانِقِینَ : إِنَّ الأَہِلَّۃَ بَعْضُہَا أَعْظَمُ مِنْ بَعْضٍ فَإِذَا رَأَیْتُمُ الْہِلاَلَ أَوَّلَ النَّہَارِ فَلاَ تُفْطِرُوا حَتَّی یَشْہَدَ شَاہِدَانِ ذَوَا عَدْلٍ أَنَّہُمَا رَأَیَاہُ بِالأَمْسِ۔ ہَذَا أَثَرٌ صَحِیحٌ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔
[صحیح۔ انظرقبلہ]
(٨١٩٢) حضرت ابو وائل (رض) فرماتے ہیں کہ عمر (رض) نے ہماری طرف خط لکھا اور ہم خانقین میں تھے کہ بیشک چاند ایک دوسرے سے بڑا ہوتا ہے، سو جب تم چاند دن کے شروع میں دیکھو تو افطار نہ کرو حتیٰ کہ دوعادل لوگ گواہی نہ دے دیں کہ انھوں نے کل چاند دیکھا ہے۔