(۸۱۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الطَّابَرَانِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ أَبِی عُمَیْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عُمُومَتِہِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: جَائَ رَکْبٌ إِلَی نَبِیِّ اللَّہِ -ﷺ- فَشَہِدُوا أَنَّہُمْ رَأَوْہُ بَالأَمْسِ یَعْنِی الْہِلاَلَ فَأَمَرَہُمْ أَنْ یُفْطِرُوا ، وَأَنْ یَخْرُجُوا مِنَ الْغَدِ۔ قَالَ شُعْبَۃُ : أُرَاہُ مِنْ آخِرِ النَّہَارِ۔
[حسن۔ معنیٰ آنفاً]
٨١٩٨۔ عمیر بن انس اپنے چچاؤں سے نقل فرماتے ہیں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک قافلہ آیا اور انھوں نے چاند کے دیکھنے کی گواہی دی کہ ہم نے کل چاند دیکھا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں افطارکاحکم دیا اور یہ کہ کل عید گاہ کی طرف نکلیں ۔ شعبہ کہتے ہیں : یہ دن کا آخر تھا۔