(۸۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ قَیْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ عَمْرٍو یَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّا أُمَّۃٌ أُمِّیَّۃٌ لاَ نَکْتُبُ وَلاَ نَحْسُبُ۔ الشَّہْرُ ہَکَذَا وَہَکَذَا وَہَکَذَا))۔ یَعْنِی ثَلاَثِینَ ثُمَّ قَالَ : ((وَہَکَذَا وَہَکَذَا وَہَکَذَا))۔ وَضَمَّ إِبْہَامَہُ یَعْنِی تِسْعًا وَعِشْرِینَ یَقُولُ مَرَّۃً ثَلاَثِینَ ، وَمَرَّۃً تِسْعًا وَعِشْرِینَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٢٠٠) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم ان پڑھ لوگ ہیں، نہ ہم لکھ سکتے ہیں اور نہ ہی حساب کرسکتے ہیں اور مہینہ ایسے ایسے ہوتا ہے، یعنی تیس دن کا ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسے ، ایسے ، ایسے ہوتا ہے اور اپنے انگوٹھے کو بند کرلیا ، یعنی انتیس کا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ اُنتیس دن اور دوسری مرتبہ تیس دن کا فرمایا۔