(۸۲۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی نَصْرٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ النَّاسَ فِی سَفَرِہِ بِالْفِطْرِ عَامَ الفَتْحِ وَقَالَ : ((تَقَوَّوْا لِعَدُوِّکُمْ))۔ وَصَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَالَ الَّذِی حَدَّثَنِی : لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِالْعَرْجِ یَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ الْمَائَ وَہُوَ صَائِمٌ مِنَ الْعَطَشِ أَوْ قَالَ مِنَ الْحَرِّ۔
[صحیح۔ معنی تخریحہ]
(٨٢٦١) ابوبکر بن عبدالرحمن بعض اصحاب النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے سال سفر میں لوگوں کو افطار کا حکم دیا اور فرمایا : دشمن کے لیے قوت حاصل کرو اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزہ رکھا۔ ابوبکر بن عبدالرحمن کہتے ہیں : مجھے اس نے کہا جس نے حدیث بیان کی : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عرج مقام پر دیکھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سر پر پانی بہا رہے تھے پیاس کی وجہ سے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے سے تھے۔