hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 827

.

سنن البيهقي

827
Sunan Al Bayhaqi
(۸۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ یَعْنِی الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی الْوَاسِطِیُّ وَالْحَسَنُ بْنُ سَہْلٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ : ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا قُرَیْشُ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ فَرُّوخٍ قَالَ : لَقِیتُ أَبَا أَیُّوبَ فَصَافَحْتُہُ ، فَوَجَدَ فِی أَظْفَارِی طُولاً قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ -فَسَأَلَہُ عَنْ خَبَرِ السَّمَائِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((یَسْأَلُ أَحَدُکُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَائِ ، وَہُوَ یَدَعُ أَظْفَارَہُ کَأَظْفَارِ الطَّیْرِ یَجْمَعُ فِیہَا الْجَنَابَۃُ وَالتَّفَثُ))۔ لَفْظُ الأَسْفَاطِیِّ ہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ قُرَیْشٍ۔ وَرَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۴۱۷]
(٨٢٨) سلیمان بن فروخ کہتے ہیں کہ میں ابو ایوب (رض) سے ملا اور میں نے ان سے معافحہ کیا۔ انھوں نے میرے ناخنوں کو لمبا پایا تو فرمایا : ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے آسمان کی خبر (وحی) کے متعلق سوال کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم میں سے کوئی آسمان کی خبر کے متعلق سوال کرتا ہے اور اپنے ناخنوں کو پرندوں کے پنجوں کی طرح چھوڑ دیتا ہے جس میں جنابت اور میل کچیل جمع ہوجاتی ہے۔
(ب) اسفاطی کے الفاظ اسی طرح ہیں، قریش راوی سے ایک بڑی جماعت بیان کرتی ہے۔ اس حدیث کو ابوداؤد طیالسی نے بھی نقل فرمایا۔