(۸۲۹) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا قُرَیْشُ بْنُ حَیَّانَ عَنْ وَائِلِ بْنِ سُلَیْمٍ قَالَ: أَتَیْتُ أَبَا أَیُّوبَ الأَزْدِیَّ فَصَافَحْتُہُ فَرَأَی أَظْفَارِی طِوَالاً ، فَقَالَ : أَتَی رَجُلٌ النَّبِیَّ -ﷺ -یَسْأَلُہُ فَقَالَ : یَسْأَلُنِی أَحَدُکُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَائِ ، وَیَدَعُ أَظْفَارَہُ کَأَظْفَارِ الطَّیْرِ یَجْمَعُ فِیہَا الْجَنَابَۃُ وَالتَّفَثُ ۔ وَہَذَا مُرْسَلٌ۔ أَبُو أَیُّوبَ الأَزْدِیُّ غَیْرُ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الطیالسی ۵۹۶]
(٨٢٩) وائل بن سلیم کہتے ہیں کہ میں ابو ایوب ازدی (رض) کے پاس آیا، میں نے ان سے مصافحہ کیا تو انھوں نے میرے لمبے ناخنوں کو دیکھا، فرمایا کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، وہ کوئی سوال کرتا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم سے کوئی مجھ سے آسمان کی خبر (وحی) کے متعلق سوال کرتا ہے اور اپنے ناخنوں کو پرندوں کے پنجوں کی طرح چھوڑ دیتا ہے جس میں جنابت اور میل کچیل جمع ہوجاتی ہے۔ یہ روایت مرسل ہے۔ ابو ایوب ازدی ابو ایوب انصاری (رض) کے علاوہ ہیں۔