(۸۳۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ بُنْدَارٍ الصَّیْرَفِیُّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَیْرٍ یَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا بَکْرٍ الأَثْرَمَ یَقُولُ قُلْتُ لأَبِی عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ تَحْفَظُہُ عَنْ یَحْیَی عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَۃُ صَائِمَتَیْنِ۔ فَأَنْکَرَہُ وَقَالَ : مَنْ رَوَاہُ؟ قُلْتُ جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ فَقَالَ : جَرِیرٌ کَانَ یُحَدِّثُ بِالتَّوَہُّمِ۔ [صحیح۔ ابن جریر]
(٨٣٦٨) ابوبکر اٹرم بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو عبداللہ احمد بن حنبل سے کہا : کیا آپ یحییٰ سے اس حدیث کو جانتے ہیں جو انھوں نے عمرہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ (رض) سے بیان کی کہ وہ کہتی ہیں میں نے اور حفصہ (رض) اور روزے کی حالت میں صبح کی تو انھوں نے اس بات کا انکار کیا اور کہا کہ کس نے بیان کیا ہے میں نے کہا : جریربن حازم نے ۔ انھوں نے کہا : جریر کی احادیث وہم ہوتی ہیں۔