(۸۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ کُرَیْبٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِہِ مَیْمُونَۃَ قَالَتْ : وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -غُسْلاً فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَأَکْفَأَ الإِنَائَ بِشِمَالِہِ عَلَی یَمِینِہِ ، فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی فَرْجِہِ فَغَسَلَہُ ، ثُمَّ قَالَ بِیَدِہِ عَلَی الْحَائِطَ أَوْ عَلَی الأَرْضِ فَدَلَکَہَا ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ ، وَأَفَاضَ عَلَی رَأْسِہِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ ، ثُمَّ تَنَحَّی فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ، فَأَتَیْتُہُ بِثَوْبٍ فَقَالَ بِیَدِہِ ہَکَذَا یَعْنِی رَدَّہُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الأَعْمَشِ ، وَاحْتَجَّ بِہِ فِیمَنْ تَوَضَّأَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِہِ وَلَمْ یُعِدْ غَسْلَ مَوَاضِعِ الْوُضُوئِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۵۴]
(٨٤٩) (الف) سیدنا ابن عباس (رض) اپنی خالہ میمونہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے غسل کا پانی رکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتن کو بائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے دائیں ہاتھ پر انڈیلا اور اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر شرم گاہ پر پانی بہاکر اس کو دھویا، پھر ہاتھ زمین پر یا دیوار پر مارا ، اس کو ملا ، پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور اپنا چہرہ اور بازو دھوئے اور اپنے سر پر پانی بہایا، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہایا ۔ پھر (اس جگہ سے) الگ ہوئے، اپنے پاؤں دھوئے، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کپڑا لے کر آئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا یعنی اس کو واپس کردیا۔
(ب) ایک روایت میں ہے کہ پھر اپنے سارے جسم کو دھویا اور وضو کی جگہوں کو دوبارہ نہیں دھویا۔