(۸۳۷۹) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ الْہَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((لاَ تُوَاصِلُوا فَأَیُّکُمْ أَرَادَ أَنْ یُوَاصِلَ فَلْیُوَاصِلْ حَتَّی السَّحَرِ))۔ قَالُوا : فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((إِنِّی لَسْتُ کَہَیْئَتِکُمْ إِنَّ لِی مُطْعِمًا یُطْعِمُنِی وَسَاقٍ یَسْقِینِی))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنِ اللَّیْثِ۔
(٨٣٧٩) ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم وصال نہ کرو جو تم میں سے وصال کرنا چاہے وہ سحری تک وصال کرے ۔ انھوں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تو وصال کرتے ہیں۔ اے اللہ کے رسول ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہاری طرح نہیں ہوں بیشک مجھے کھلانے والا ہے جو کھلاتا ہے اور پلانے والا مجھے پلاتا ہے۔