(۸۵۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِیُّ الشَّیْخُ الصَّالِحُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنِی أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : (إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ بَابًا یُقَالُ لَہُ الرَّیَّانُ یَدْخُلُ مِنْہُ الصَّائِمُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لاَ یَدْخُلُ مَعَہُمْ غَیْرُہُمْ یُقَالُ : أَیْنَ الصَّائِمُونَ فَیَدْخُلُونَ مِنْہُ فَإِذَا دَخَلَ آخِرُہُمْ أُغْلِقَ فَلَمْ یَدْخُلْ مَعَہُمْ أَحَدٌ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَخْلَدٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ خَالِدٍ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٥١١) سھل بن سعد (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جائے گا اور اس سے صرف روزے دار ہی داخل ہوں گے قیامت کے دن۔ ان کے ساتھ کوئی اور داخل نہیں ہوگا۔ کہا جائے گا : روزے دار کہاں ہیں ؟ وہ اس سے داخل ہوجائیں ۔ جب ان میں کا آخری شخص داخل ہوگا تو اسے بند کردیا جائے گا اور ان کے بعد کوئی بھی داخل نہیں ہوگا۔