(۸۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ عَنْ صَدَقَۃَ حَدَّثَنَا جُمَیْعُ بْنُ عُمَیْرٍ أَخُو بَنِی تَیْمِ اللَّہِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أُمِّی وَخَالَتِی عَلَی عَائِشَۃَ فَسَأَلَتْہَا إِحْدَاہُمَا : کَیْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ عِنْدَ الْغُسْلِ؟ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَتَوَضَّأُ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ یُفِیضُ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ مِرَارٍ ، وَنَحْنُ نُفِیضُ عَلَی رُئُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضُّفُرِ۔ [ضعیف۔ جدًا أخرجہ ابو داؤد ۲۴۱]
(٨٥٤) جمیع بن عمیر أخو بنی تیم اللہ بن ثعلبہ کے بھائی ہیں فرماتے ہیں کہ میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ عائشہ (رض) کے پاس آئے، ان دونوں میں سے ایک نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ غسل کے وقت تم کس طرح کرتے تھے ؟ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز جیسا وضو کرتے تھے، پھر اپنے سرپر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے اور ہم اپنے سروں پر مینڈھیوں کی وجہ سے پانچ مرتبہ پانی ڈالتی تھیں۔