(۸۵۳۷) أَخْبَرَنَا الْفَقِیہُ أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الطَّابَرَانِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَی یَزِیدُ بْنُ الْہَادِ : أَنَّ أَبَا بَکْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَخْبَرَہُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أُنَیْسٍ قَالَ : کُنَّا بِالْبَادِیَۃِ فَقُلْنَا إِنْ قَدِمْنَا بِأَہْلِینَا شَقَّ عَلَیْنَا وَإِنْ خَلَّفْنَاہُمْ أَصَابَتْہُمْ ضِیِّقَۃٌ قَالَ فَبَعَثُونِی وَکُنْتُ أَصْغَرَہُمْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرْتَ لَہُ قَوْلَہُمْ۔ فَأَمَرْنَا بِلَیْلَۃِ ثَلاَثٍ وَعِشْرِینَ۔ قَالَ ابْنُ الْہَادٍ : فَکَانَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ یَجْتَہِدُ تِلْکَ اللَّیْلَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد]
(٨٥٣٧) عبداللہ بن انیس (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہم گاؤں میں تھے ۔ ہم نے کہا : اگر ہم بیوی بچوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں تو ہم پر مشکل ہے۔ اگر انھیں پیچھے چھوڑتے ہیں تو انھیں کوئی پریشانی آسکتی ہے تو انھوں نے مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھیجا اور میں سب سے چھوٹا تھا تو میں نے ان کی بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتائی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تیئس رات کو قیام کا حکم دیا۔