(۸۵۳۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أُنَیْسٍ الْجُہَنِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی بَادِیَۃً أَکُونُ فِیہَا وَأَنَا أُصَلِّی فِیہَا بِحَمْدِ اللَّہِ۔ فَمُرْنِی بِلَیْلَۃٍ أَنْزِلْہَا إِلَی ہَذَا الْمَسْجِدِ فَقَالَ : ((انْزِلْ لَیْلَۃَ ثَلاَثٍ وَعِشْرِینَ))۔ فَقُلْتُ لاِبْنِہِ فَکَیْفَ کَانَ أَبُوکَ یَصْنَعُ؟ قَالَ : کَانَ یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ إِذَا صَلَّی الْعَصْرَ فَلاَ یَخْرُجُ مِنْہُ لِحَاجَۃٍ حَتَّی یُصَلِّیَ الصُّبْحَ ، فَإِذَا صَلَّی الصُّبْحَ وَجَدَ دَابَّتَہُ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ عَلَیْہَا فَلَحِقَ بِبَادِیَتِہِ۔ [صحیح لغیرہ۔ انظر قبلہ]
(٨٥٣٨) عبداللہ بن انیس جھنی اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں دیہات میں رہتا ہوں اور الحمداللہ میں نماز پڑھتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ایک رات کا حکم دیں تاکہ میں اس مسجد میں آؤں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو تیئسویں رات کو آؤ۔ میں نے اپنے بیٹے سے کہا : تیرے والد کیا کرتے تھے۔ اس نے کہا : وہ مسجد میں داخل ہوتے جب عصر کی نماز پڑھ لیتے ۔ پھر وہ سوائے حاجت کے نہ نکلتے حتیٰ کہ فجر کی نماز پڑھ لیتے اور جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی سواری کو دروازے پر پاتے اور اس پر بیٹھ کر اپنے گاؤں کو آجاتے۔